Inquilab Logo Happiest Places to Work

چندر پور: ایم آئی ایم کارپوریٹر اظہر شیخ پر قاتلانہ حملہ، کانگریس پر حملہ

Updated: July 28, 2026, 11:12 AM IST | Chandrapur

کارپوریٹر اپنے ہوٹل پر کھڑے تھے کہ ۱۵؍ ۔ ۱۶؍ لوگوں نے ان پر حملہ کر دیا، زخمی حالت میں اسپتال داخل۔

Azhar Sheikh. Photo: INN
اظہر شیخ۔ تصویر: آئی این این

مجلس اتحاد المسلمین کے چندر پور میونسپل کارپوریشن میں واحد کارپوریٹر  اظہر شیخ پر  ۱۵؍ تا ۱۶؍ لوگوں نے حملہ کر دیا ۔ حملے میں وہ شدید طور پر  زخمی ہو گئے اور انہیں چندر پور ڈسٹرکٹ جنرل اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کیا گیا۔ اظہر شیخ نے الزام لگایا ہے کہ اس حملے کے پیچھے کانگریس کارکنان کا ہاتھ ہے۔ تاہم ان الزامات پر متعلقہ فریقوں کی جانب سے ابھی تک کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ کے شہرسیئٹل میں سالانہ فوڈ فیسٹیول کے دوران فائرنگ

  اطلاع کے مطابق یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایم آئی ایم کارپوریٹر اظہر شیخ سنیچر کو چندر پور شہر کے جاٹ پورہ گیٹ علاقے میں اپنے بریانی ہوٹل کے سامنے کھڑے تھے۔ اسی وقت ان پر ۱۵؍ تا ۱۶؍ لوگوںنے حملہ کر دیا۔ کہا جاتا ہے کہ وہ اس حملے سے جان بچانے کیلئے موقع سے فرار ہو گئے۔ بعد میں انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا۔ حملے کی پوری واردات علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی اور پولیس نے متعلقہ فوٹیج کو قبضے میں لے لیا ہے۔ اس معاملے کی تفتیش جاری ہے اور پولیس نے ملزمان کی تلاش  کیلئے سرچ آپریشن تیز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ کے مخصوص علاقوں میں بین الاقوامی فورس کو داخلے کی اجازت

ابتدائی معلومات کے مطابق  اظہر شیخ رحمت نگر علاقہ کے کارپوریٹر ہیں۔ یہ حملہ رحمت نگر میں سیاسی غلبے  کی خاطر کیا گیا ہے۔  انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس کارپوریٹر صوفیہ تونگر اور سہیل رضا کے رشتہ داروں سمیت کچھ لوگوںنے مل کر ان پر حملہ کیا۔علاج کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے اظہر شیخ نے کہا کہ ’’میرے سیاسی مخالفین میرے کام سے خوفزدہ ہیں، وہ مجھے ختم کرکے وارڈ میں دوبارہ الیکشن کروانے کی کوشش  میں ہیں۔‘‘واقعے کی اطلاع ملتے ہی اظہر شیخ کے حامیوں کی بڑی تعداد اسپتال میں جمع ہوگئی۔ دریں اثنا، پولیس تمام زاویوں سے تفتیش کر رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج، گواہوں کے بیانات اور دیگر شواہد کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK