Inquilab Logo

کورونا پازیٹیو ملائیکہ اروڑہ کا چھلکا درد،کہا: جلد ویکسین تیارکرو بھائی

Updated: September 14, 2020, 3:10 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر پوسٹ میں لکھا : کوئی ویکسین نکال دو بھائی ، ورنہ جوانی نکل جائے گی ۔

Malaika Arora. Picture:INN
ملائکہ اروڑ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر پوسٹ میں لکھا : کوئی ویکسین نکال دو بھائی ، ورنہ جوانی نکل جائے گی ۔بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑہ نے کچھ دنوں قبل ہی اپنے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی تھی ۔ اداکارہ نے ایک پوسٹ شیئر کرکے بتایا تھا کہ وہ اس وائرس کی زد میں آگئی ہیں ۔ پوسٹ میں ملائیکہ نے بتایا تھا کہ وہ کورونا وائرس کے پروٹول کے تحت سیلف کوارنٹائن ہیں اور کسی کے رابطے میں نہیں ہیں۔ یہی نہیں ، انہوں نے اپنے فینس کو اس وائرس سے خود کو بچانے کے بارے میں بھی بتایا تھا۔ تاہم اب ملائیکہ اروڑہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری  پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے ، جس سے پتہ چلتا ہے کہ اداکارہ آئیسولیشن میں بوریت محسوس کررہی ہیں اور کورونا سے پریشان ہوگئی ہیں۔ملائیکہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر پوسٹ میں لکھا : کوئی ویکسین نکال دو بھائی ، ورنہ جوانی نکل جائے گی۔ حالانکہ اداکارہ کی اس پوسٹ سے یہ بھی ظاہر ہے کہ اداکارہ کیلئے آئیسولیشن میں رہنا کافی مشکل ہورہا ہے۔غور طلب ہے کہ ملائیکہ اروڑہ سے پہلے ارجن کپور بھی کورونا وائرس کی زد میں پائے گئے تھے ۔ اداکار نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ اپنے فینس کو اس کی جانکاری دی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK