Inquilab Logo

منوج کی بالی ووڈ میں اقرباپروری پر تنقید

Updated: June 27, 2020, 3:15 AM IST | Mumbai

معروف اداکار منوج باجپئی نے فلم انڈسٹری میں اقربا پروری (نیپوٹزم ) کے بارے میں کہا کہ بالی ووڈ میں آپ باصلاحیت ہیں تو بھی پیچھے ہیں ۔منوج باجپئی نے بالی ووڈ میں اقربا پروری کے موضو ع پر جاری بحث پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

Manoj Bajpayee Photo: INN
منوج باجپئی۔ تصویر: آئی این این

معروف اداکار منوج باجپئی نے فلم انڈسٹری میں اقربا پروری (نیپوٹزم ) کے بارے میں کہا کہ بالی ووڈ میں آپ باصلاحیت ہیں تو بھی پیچھے ہیں ۔منوج باجپئی نے بالی ووڈ میں اقربا پروری کے موضو ع پر جاری بحث پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔انہوں نے کہا ’’دنیا غیرجانبدار نہیں ہے، میں یہ بات ۲۰؍برسوں سے کہہ رہا ہوں ، ہماری انڈسٹری میں باصلاحیت اداکار ہیں لیکن انہیں صحیح مقام نہیں مل پا رہا ہے، یہاں آپ باصلاحیت ہیں تب بھی آپ پیچھے ہیں کیوں کہ آپ کو لوگ بھگانے اور نظر انداز کرنے کی کوشش کریں گے۔‘‘ بالی ووڈ اداکارمنوج باجپئی نے کہا ہمارے خیالات اور اقدار میں کہیں نہ کہیں خامی ہے، جب ہم ہنر دیکھتے ہیں تو ہم اسے نظر انداز کرنا چاہتے ہیں یا پھر اسے دور کردیتے ہیں ، یہ ہمارے اقدار ہیں جو بہت کھوکھلے ہیں ۔ اگر آپ میں صلاحیت نہیں ہے اور آپ کو یہ جگہ مل گئی ہے تو آپ اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھئے کیونکہ اپنے اصولوں کے تئیں یہ انڈسٹری بہت پیچھے ہے۔ انجینئرنگ کے امتحان میں تو طلبہ اپنی صلاحیت سے سرفہرست مقام حاصل کرلیتے ہیں لیکن بالی ووڈ انڈسٹری میں اگر آپ باصلاحیت ہیں تو بھی آپ پیچھے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK