• Thu, 05 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

طلب اور رسد کے فرق کی وجہ سے خام تیل کی قیمت ۷۰؍ ڈالر فی بیرل سے نیچے رہ سکتی ہے

Updated: February 04, 2026, 7:18 PM IST | Mumbai

عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں قلیل مدت کے لیے معمولی اضافہ دیکھا جا سکتا ہے، لیکن طویل مدت میں یہ ۶۸۔۷۰؍ ڈالر فی بیرل کی رینج میں رہ سکتی ہے۔ یہ معلومات ایک رپورٹ میں دی گئی ہیں۔

Oil Refinery.Photo:INN
آئل ریفائنری۔ تصویر:آئی این این

 عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں قلیل مدت کے لیے معمولی اضافہ دیکھا جا سکتا ہے، لیکن طویل مدت میں یہ ۶۸۔۷۰؍ ڈالر فی بیرل کی رینج میں رہ سکتی ہے۔ یہ معلومات ایک رپورٹ میں دی گئی ہیں۔ایم کے گلوبل فائنانشل سروسیز کی ویلتھ مینجمنٹ یونٹ، ایم کے ویلتھ مینجمنٹ لمیٹڈ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ مارکیٹ کے بنیادی عوامل سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی ترقی سست ہے، جس کی وجہ سے اہم معیشتوں میں صارفین محتاط ہیں، اس لیے کسی بھی قسم کی تیزی محدود اورکم  رہنے کا امکان ہے۔
 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اوپیک پلس کی پیداوار پر پابندیوں کے باوجود، برینٹ کرُوڈ کی قیمت ایک سال سے زیادہ عرصے سے۶۰۔۶۵؍ ڈالر کے درمیان ہی رہی ہے۔ طلب میں اضافہ اور رسد میں  اضافہ  کے درمیان مسلسل عدم توازن کی وجہ سے قیمتوں میں کوئی خاص اُچھال نہیں آیا۔
 رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ طلب کے اندازے پیداوار میں اضافے کے پیچھے ہیں اور طویل مدت تک کم قیمتوں کی وجہ سے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں کمی آئی ہے۔ بڑی تیل اور گیس کمپنیاں اپنی لیکویڈیٹی اور بیلنس شیٹ کے استحکام کے لیے سرمایہ کاری مؤخر کر رہی ہیں۔ حال ہی میں وینزویلا اور ایران سے پیداوار معمول پر آگئی ہے، جس کا ایک بڑا حصہ ایشیائی مارکیٹوں، خاص طور پر چین کی جانب جا رہا ہے۔ تاہم، نئے سیاسی واقعات اور بدلتی جغرافیائی سیاسی صورتحال نے ان سپلائی چینز کی مستقل مزاجی کے بارے میں غیر یقینی صورتحال دوبارہ پیدا کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ ۳؍ ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے کی منظوری دی


ایم کے ویلتھ مینجمنٹ کے ریسرچ ہیڈ، ڈاکٹر جوزف تھامس نے کہا کہ جغرافیائی سیاسی واقعات قلیل مدت میں تیل کی قیمتوں کو سپورٹ دے سکتے ہیں، لیکن بنیادی عوامل بتاتے ہیں کہ یہ اُچھال محدود ہی رہے گا۔ انہوں نے تجویز دی کہ توانائی کی کمپنیاں اور مارکیٹ کے شرکاء اس مرحلے میں سرمایہ کاری کے نظم و ضبط اور عملی کارکردگی پر توجہ مرکوز کریں۔

یہ بھی پڑھئے:’’دی گریٹ انڈین کپل شرما شو‘‘ سیزن ۴؍ کی ویورشپ ۴۷؍ فیصد کم

رپورٹ میں امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن (ای آئی اے ) کے اندازوں کا حوالہ دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ عالمی تیل کے ذخائر ۲۰۲۶ء تک بڑھتے رہنے کی توقع ہے، جس سے آنے والے مہینوں میں قیمتوں پر دباؤ پڑے گا۔ ایجنسی نے  ۲۰۲۶ءمیں برینٹ کرُوڈ کی اوسط قیمت تقریباً  ۵۵؍ امریکی ڈالر فی بیرل رہنے کا اندازہ لگایا ہے، جو مسلسل زیادہ رسد کی عکاسی کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK