Inquilab Logo Happiest Places to Work

’دنگل‘ اداکارہ سہانی بھٹناگر ۱۹؍ سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

Updated: February 17, 2024, 5:24 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

سہانی بھٹناگر جنہوں نےعامر خان کی فلم ’دنگل‘ میں ببیتا پھوگاٹ کے بچپن کا کردار ادا کیا تھا، ۱۹؍ سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ ان کی اچانک موت پر عامر خان پروڈکشن ہاؤس نے اظہار تعزیت پیش کی ہے جبکہ ان کی ساتھی اداکارہ زائرہ وسیم (جنہوں نے گیتا پھوگاٹ کے بچپن کا کردار ادا کیا تھا) نے فلم کی شوٹنگ کے دوران گزارے گئے دنوں کو یاد کیا۔

Suhani Bhatnagar. Photo: INN
سہانی بھٹناگر۔ تصویر : آئی این این

سہانی بھٹناگر جنہوں نےعامر خان کی بلاک بلاسٹر فلم ’دنگل ‘ میں ببیتا پھوگاٹ کے بچپن کا کردار ادا کیا تھا، ۱۹؍ سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ واضح رہے کہ فلم میں ان کی جوانی کا کردار ثانیہ ملہوترا نے ادا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سہانی سیکٹر ۱۷؍ فریدآباد میں رہتی تھیں۔ ان کی آخری رسومات سیکٹر ۱۵؍ میں واقع اجرونڈا میں اداکی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق کچھ دنوں پہلے ایک حادثہ پیش آیا تھا، جس کی وجہ سے ان کے پاؤں میں فریکچر ہوا تھا۔ جو دوا وہ لے رہی تھیں، ان کا ان کی صحت پر مضر اثر ہوا جسکی وجہ سے آہستہ آہستہ ان کے جسم میں خون جمنے لگا۔ وہ کافی عرصے سے دہلی کے ایمس اسپتال میں داخل تھیں۔
عامر خان کی پروڈکشن ہاؤس نے اپنے ’ ایکس‘ پر لکھا کہ ’’ہمیں اپنی سہانی کے انتقال کے بارے میں سن کر بہت دکھ ہوا۔ ہم ان کی والدہ پوجا جی اور پورے خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ اتنی باصلاحیت لڑکی، ایسی ٹیم پلیئر کے بغیر دنگل نا مکمل ہے۔ سہانی، آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں ایک ستارہ بن کر رہو گی۔‘‘

بامبے ٹائمز سے بات چیت کرتے ہوئے ’’دنگل‘‘ میں سہانی کی بہن کا کردار ادا کرنے والی زائرہ وسیم (فلم میں گیتا پھوگاٹ کے بچپن کا کردار ادا کیا تھا) نے کہا کہ ’’ مجھے اس کے بارے میں جیسے ہی معلوم ہوا، مَیں حیران رہ گئی۔ مجھے لگا یہ افواہ ہے جس کی اگلے ہی لمحے تردید ہوگی۔ کاش یہ خبر سچ نہیں ہوتی۔ مجھے ان (سہانی) کے ساتھ گزارے گئے تمام لمحے یاد آگئے۔ وہ انتہائی ملنسار تھیں۔ مَیں اندازہ بھی نہیں لگاسکتی کہ اس وقت سہانی کے والدین کس کیفیت سے گزر رہے ہوں گے۔ خدا انہیں ہمت اور طاقت دے۔ ‘‘

سہانی بھٹناگر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ۲۰؍ ہزار فالوور ہیں جبکہ ان کا آخری پوسٹ ۲۰۲۱ء میں ان کی سیلفی ہے۔ انہوں نے اپنے انسٹا گرام پر ’ دنگل‘ کے پروموشن کے وقت کی بھی ٹیم کے ساتھ کئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Suhani Bhatnagar (@bhatnagarsuhani)

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Suhani Bhatnagar (@bhatnagarsuhani)

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK