Inquilab Logo Happiest Places to Work

مارول کی ’’ڈومس ڈے‘‘ میں ڈیڈ پول بھی نظر آسکتا ہے، مداح پُرجوش

Updated: August 12, 2025, 8:59 PM IST | New York

انسٹاگرام پر رائن رینالڈز نے ایک پراسرار تصویر شیئر کی جس میں ایونجرز کے لوگو پر سرخ رنگ سے’’A‘‘ اسپرے پینٹ کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ تصویر بغیر کسی وضاحت کے شیئر کی اور اب مداح سوچ رہے ہیں کہ آیا اس کا مطلب ہے کہ ڈیڈپول ایونجرز: ڈومز ڈے یا ایونجرز: سیکرٹ وارز کا حصہ ہوگا۔

Deadpool and the Avengers logo "A". Photo: INN
ڈیڈپول اور ایونجرز کا لوگو’’اے‘‘۔ تصویر: آئی این این

ڈیڈپول اینڈ وولورین کے ابتدائی حصے میں ایک سین ہے جہاں رائن رینالڈز کا بدزبان سپر ہیرو ڈیڈپول عرف ویڈ ولسن، ارتھ-۶۱۶؍یعنی مارول سنیماٹک یونیورس کی مین ٹائم لائن میں سفر کرتا ہے اور ہیپی ہوگن کے سامنے ظاہر ہوتا ہے اس امید کے ساتھ کہ وہ ایونجرز میں شامل ہو سکے۔ ویڈ ولسن کی پیشکش ہیپی مسترد کر دیتا ہے اور مایوس ڈیڈپول واپس اپنی کائنات میں چلا جاتا ہے۔ اب لگتا ہے کہ ڈیڈپول آخرکار ایونجرز میں شامل ہونے جا رہا ہے۔ 
رائن رینالڈز کا ایونجرز سے متعلق پراسرار پوسٹ، مداح پرجوش 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Ryan Reynolds (@vancityreynolds)

انسٹاگرام پر رائن رینالڈز نے ایک پراسرار تصویر شیئر کی جس میں ایونجرز کے لوگو پر سرخ رنگ سے’’A‘‘ اسپرے پینٹ کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ تصویر بغیر کسی وضاحت کے شیئر کی اور اب مداح سوچ رہے ہیں کہ آیا اس کا مطلب ہے کہ ڈیڈپول ایونجرز: ڈومز ڈے یا ایونجرز: سیکرٹ وارز کا حصہ ہوگا۔ یہی لوگو ڈیڈپول اینڈ وولورین میں بھی دیکھا گیا تھا۔ اس پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا:’’اگر یہ اشارہ ہے کہ ڈیڈپول ایونجرز۵؍ میں ہوگا، تو یہ فلم آر ریٹیڈ ہونی چاہئے۔ ‘‘
ایک اور صارف نے کہا:’’رائن اشارے دے رہا ہے جیسے ایک لیجنڈ ڈیڈپول اور وولورین یونیورس، ہم آ رہے ہیں !‘‘
تیسرے صارف نے تبصرہ کیا:’’وہ دوسرا کاسٹنگ ایونٹ انٹرنیٹ کو توڑ دے گا، ہے نا؟‘‘

ڈیڈپول کا ایونجرز میں شامل ہونا ہی اینڈ گیم ہوگا:رائن رینالڈز
اس سال کے شروع میں ایک انٹرویو میں جب رائن رینالڈز سے پوچھا گیا کہ کیا ڈیڈپول دیگر مارول فلمز جیسے ایونجرز اور ایکس مین میں نظر آ سکتا ہے، تو انہوں نے ٹائم کو بتایا:’’اگر ڈیڈپول ایونجر یا ایکس مین بن جاتا ہے، تو ہم اختتام پر ہیں۔ یہ ایک خواب کی تکمیل ہوگی اور آپ اسے اتنی آسانی سے نہیں دے سکتے۔ ‘‘البتہ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ڈیڈپول مارول فلم میں بطور سپورٹنگ کردار اچانک نمودار ہو جیسے ویسلی اسنائپس کا بلیڈ ڈیڈپول اینڈ وولورین میں آیا تو یہ مناسب ہوگا۔ ڈیڈپول کے مستقبل کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے رینالڈز نے کہا:’’میں ابھی کچھ لکھ رہا ہوں، جو شاید ایک انسیمبل ہے۔ لیکن مجھے یہ پسند ہے کہ ڈیڈپول الگ تھلگ ہے۔ ‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by TIME (@time)

مارول سنیماٹک یونیورس میں آگے کیا آرہا ہے؟
دی فینٹاسٹک فور: فرسٹ اسٹیپس کے بعد مارول سنیماٹک یونیورس کی اگلی فلم اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے ہے، جو ۳۱؍جولائی۲۰۲۶ء کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اس کے بعد ایونجرز: ڈومس ڈے آئے گی، جو۱۸؍ دسمبر۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK