فرانس نے معزول شامی صدر بشارالاسد کے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم کے الزامات پر نیا بین الاقوامی گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔
EPAPER
Updated: October 23, 2025, 10:00 PM IST | Paris
فرانس نے معزول شامی صدر بشارالاسد کے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم کے الزامات پر نیا بین الاقوامی گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔
فرانس نے معزول شامی صدر بشارالاسد کے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم کے الزامات پر نیا بین الاقوامی گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔ خبروں کے مطابق،۲۹؍ جولائی کو جاری ہونے والا یہ وارنٹ اسد پر۲۰۱۳ء میں کیمیائی حملوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے حوالے سے ہے۔امریکی انٹیلی جنس کے مطابق،۵؍ اگست ۲۰۱۳ء کوعضرا اورضوما میں ہونے والے ان حملوں میں تقریباً۴۵۰؍ افراد زخمی ہوئے جبکہ۲۱؍ اگست کو مشرقی غوطہ میں سارین گیس کے حملے میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔
واضح رہے کہ یہ فرانسیسی حکام کی جانب سے جاری کردہ اسد کے خلاف تیسرا گرفتاری وارنٹ ہے۔اس سے قبل فرانسیسی عدالتوں نے۲۰۱۲ء میں حمص میں پریس سینٹر کے بم دھماکے اور۲۰۱۷ء میں درعا میں شہری رہائشی علاقے پر بمباری کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف وارنٹ جاری کیے تھے۔تقریباً ۲۵؍ سال تک شام پر حکمرانی کرنے والے بشار الاسد گزشتہ دسمبر میں روس فرار ہو گئے تھے، جس کے ساتھ ہی۱۹۶۳ء سے برسراقتدار بعث پارٹی کی حکومت کا خاتمہ ہوا۔ جس کے بعد جنوری میں عبوری صدر احمد شرع کی حکومت تشکیل دی گئی تھی۔