• Fri, 24 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ۲۰۲۶ء: ہند۔پاک میچ کی ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی

Updated: October 23, 2025, 10:02 PM IST | New Delhi

ہندوستان اور سری لنکا کی مشترکہ میزبان میں ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں ہندوستان اور پاکستان ٹیموں کے میچ کا ممکنہ تاریخ اور مقام سامنے آ گیا۔

India Pakistan.Photo:INN
ہندوستان اور پاکستان۔ تصویر:آئی این این

کرکٹ ٹورنامنٹ کوئی بھی ہو، شائقین کرکٹ کو انتظار ہوتا ہے تو روایتی حریفوں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مقابلے کا جس کو ہندپاک  مقابلے  کا نام بھی دیا جاتا ہے۔ آئندہ سال آئی سی سی مینز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ  ہندوستان  اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہو رہا ہے۔ اے اسپورٹس کے مطابق آئی سی سی ویمنز ٹی ۲۰؍ورلڈ کپ۲۰۲۶ء میں دونوں روایتی حریف کب ٹکرائیں گے، اس کی ممکنہ تاریخ اور مقام سامنے آ گیا ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر یہ بڑا میچ ۸؍ فروری کو کولمبو میں ہوگا جب کہ یہ میچ میگا ایونٹ کا آغاز بھی ہو سکتا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں ۲۰؍ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ میگا ایونٹ کے میچ ہندوستان میں کم از کم پانچ مقامات پر جب کہ سری لنکا کے دو اسٹیڈیم میچوں کی میزبانی کریں گے۔   اگر پاکستان فائنل میں پہنچتا ہے تو یہ بڑا مقابلہ کولمبو میں کھیلا جائے گا بصورت دیگر احمد آباد میں ٹورنامنٹ کا اختتام ہوگا۔ آئی سی سی ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں جو ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ اس میں عالمی درجہ بندی کے تحت ہندوستان، پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، افغانستان، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، امریکہ، نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ شامل ہیں۔  ان کے علاوہ  کنیڈا، نیدرلینڈس، اٹلی، نمیبیا، زمبابوے، نیپال، عمان اور متحدہ عرب امارات بھی ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی۔ 
ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ءگزشتہ ٹورنامنٹ کے فارمیٹ پر ہی کھیلا جائے گا۔ ۲۰؍ ٹیموں کو پانچ پانچ ٹیموں کے چار گروپس میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر گروپ کی ٹاپ ۲؍ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے میں جائیں گی۔

یہ بھی پڑھئے:ویمنز ورلڈ کپ میچ:پاکستان کو پہلی جیت کی تلاش،سری لنکا سے مقابلہ

انٹرنیشنل کرکٹ میں دماغی طور پر مضبوط ہونا چاہیے: اظہر محمود
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ اور سابق کھلاڑی اظہر محمود نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی اسپنرس کے لیے سازگار پِچ بنانی پڑیں گی، پاکستانی بیٹرز کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا زیادہ تجربہ نہیں ہے۔  اظہر محمود نے پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ملنے والی شکست پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسپنرز کو ڈومیسٹک کرکٹ میں بولنگ کرنے کا موقع ہی نہیں ملتا تھا، سلمان علی آغا کے ساتھ لوئر آرڈر نے اسکور نہیں کیا، پاکستان ٹیم نے کیچز ڈراپ کیے، اسٹیمپ چھوڑا۔ 
انہوں نے کہا کہ کوالیٹی ٹیم کو موقع دیں گے تو جارحانہ جواب ملے گا، بیس وکٹیں لینا ضروری ہوتی ہیں، جنوبی افریقہ نے راولپنڈی ٹیسٹ میں اچھی بیٹنگ کی، متھوسامی نے اچھی بیٹنگ کی۔  اظہر محمود نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں دماغی طور پر مضبوط ہونا چاہیے، راولپنڈی ٹیسٹ کی پِچ نے ہر طرح کے بولرز کو مدد دی، جنوبی افریقہ کے پاس بولنگ میں کافی تجربہ ہے، پاکستان کو اسپنرز کے خلاف اچھی بیٹنگ کرنا سیکھنی ہو گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK