• Fri, 24 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ویمنز ورلڈ کپ :ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں قدم رکھا

Updated: October 24, 2025, 12:19 AM IST | Navi Mumbai

ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کے بارش سے متاثرہ میچ میں پر تپکا راول ( ۱۲۲؍رن) اور اسمرتی مندھانا (۱۰۹؍رن) کی شاندار سنچریوں کے بعد گیندبازوں رینوکا سنگھ (دو وکٹیں ) اور کرانتی گوڑ (دو وکٹیں ) کی شاندار کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ کو ۵۳؍رن سے شکست دے دی۔

Women Cricket Team.Photo:INN
خواتین ٹیم۔ تصویر:آئی این این

ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کے بارش سے متاثرہ میچ میں پر تپکا راول ( ۱۲۲؍رن) اور اسمرتی مندھانا (۱۰۹؍رن) کی شاندار سنچریوں کے بعد گیندبازوں رینوکا سنگھ  (دو وکٹیں ) اور کرانتی گوڑ (دو وکٹیں )  کی شاندار کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ کو  ۵۳؍رن سے شکست دے دی۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ہندوستان کے خلاف۳۲۵؍ رن کا بڑا ہدف ملا، جس کے تعاقب میں سوزی بیٹس اور جارجیا پلیمر نے اننگز کا آغاز کیا۔ ہندوستان کی جانب سے رینوکا سنگھ ٹھاکر نے پہلا اوور کروایا، جس میں صرف ایک رن دیا تاہم دوسرے اوور میں ہی نیوزی لینڈ کو پہلا جھٹکا لگا۔ اوور کی تیسری گیند کرانتی  نے آف اسٹمپ کے باہر شارٹ پچ پر کرائی۔ سوزی بیٹس شاٹ کھیلنے گئیں لیکن کور پوزیشن پر پرتیکا راول نے شاندار کیچ پکڑ کر ان کی اننگز کا خاتمہ کر دیا۔ بیٹس صرف ایک رن بنا سکیں۔ چھ اوور کے بعد نیوزی لینڈ کا اسکور محض ۱۴؍رنز تھا۔

ساتویں اوور میں رینوکا سنگھ نے گیند سنبھالی لیکن اس اوور میں نیوزی لینڈ نے جارحانہ رویہ اپناتے ہوئے  ۱۶؍رنز حاصل کیے، جن میں تین چوکے شامل تھے۔ نویں اوور میں ٹیم نے اپنے ۵۰؍رنز مکمل کیے۔ اس وقت کریز پر امیلیا کر اور جارجیا پلیمر موجود تھیں۔ دسویں اوور میں نیوزی لینڈ کو دوسرا نقصان اٹھانا پڑا۔ رینوکا سنگھ نے گڈ لینتھ پر ایک خطرناک اِن سوئنگر پھینکی۔ جارجیا پلیمر فلک کھیلنے گئیں مگر گیند ان کے بلے سے لگ کر سیدھی اسٹمپ سے جا ٹکرائی۔ وہ ۲۵؍ گیندوں پر ۳۰؍رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ بارہویں اوور میں ہندوستان نے تیسرا وکٹ بھی حاصل کر لیا۔ رینوکا ٹھاکر کی گیند پر کپتان سوفی ڈیوائن فلک کھیلنے کی کوشش میں بولڈ ہو گئیں۔ انہوں نے صرف۶؍رنز بنائے۔۱۸؍ویں اوور میں نیوزی لینڈ نے اپنے ۱۰۰؍ رنز مکمل کیے۔ امیلیا کر اور بروک ہالیڈے نے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی اور بیسویں اوور میں دونوں نے نصف سنچری کی شراکت بھی مکمل کر لی۔ تاہم  ۲۱؍ویں اوور میں نیوزی لینڈ کو ایک اور دھچکا لگا۔ اسنیہا رانا نے فل لینتھ پر فلائیٹڈ گیند کرائی، امیلیا کر فلک کھیلنے گئیں مگر شارٹ مڈ وکٹ پر  مندھانا نے زبردست کیچ پکڑ لیا۔ انہوں نے ۴۵؍ رنز بنائے۔

 

 ۲۷؍ویں اوور میں نیوزی لینڈ نے  ۱۵۰؍ رنز مکمل کیے۔ میڈی گرین اور بروک ہالیڈے کریز پر موجود تھیں۔ اگلے اوور میں ہندوستان نے پانچواں وکٹ حاصل کیا۔ پرتیکا راول کی آف اسٹمپ کے باہر فلائیٹڈ گیند پر میڈی گرین بڑا شاٹ کھیلنے گئیں لیکن کور پوزیشن پر کرانتی گور نے ان کا کیچ پکڑ لیا۔ گرین نے۲۰؍ گیندوں پر ۱۸؍ رنز بنائے۔اسی دوران بروک ہالیڈے نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ انہوں نے ازابیل گیج کے ساتھ چھٹے  وکٹ کے لیے نصف سنچری شراکت قائم کی۔ ٹیم نے ۱۵۴؍رن  کے اسکور پر پانچواں وکٹ گنوایا تھا، لیکن ہالیڈے کی پراعتماد بیٹنگ نے نیوزی لینڈ کی امیدوں کو برقرار رکھا۔ تاہم ہندوستان کی گیند بازوں نے عمدہ لائن اور لینتھ برقرار رکھتے ہوئے کیویز پر دباؤ بنائے رکھا اور انہیں ہدف سے دور رکھا۔۳۹؍ویں اوور میں نیوزی لینڈ نے اپنا چھٹا وکٹ گنوا دیا۔ اوور کی چوتھی گیند پر شری چرنی نے گڈ لینتھ پر گیند پھینکی۔ بروک ہالیڈے کریز سے آگے نکل کر بڑا شاٹ کھیلنے گئیں لیکن لانگ آن پوزیشن پر کیچ آؤٹ ہو گئیں۔ انہوں نے شاندار۸۱؍ رن بنائے۔
اس کے بعد۴۱؍ویں اوور میں نیوزی لینڈ کی لوئر آرڈر بلے باز ایزابیل گیج نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ انہوں نے شری چرنی کے خلاف اوور کی دوسری گیند پر خوبصورت چوکا لگا کر۳۹؍ گیندوں میں پچاس رنز مکمل کیے۔ گیج نے اعتماد کے ساتھ بیٹنگ جاری رکھی اور نیوزی لینڈ کی اننگز کو سنبھالا، جب کہ ٹیم کو اس وقت تیز رفتاری سے رنز کی ضرورت تھی۔۴۳؍ اوور میں نیوزی لینڈ نے ساتواں وکٹ گنوایا۔ یہ وکٹ کرانتی نے حاصل کیا۔۴۴؍ویں اوور کی آخری گیند پر دپتی   شرما نے روز میری مائر کو کیچ آؤٹ کرایا۔ اس وکٹ کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم۲۷۱؍ رنز پر سمٹ گئی۔ ڈی ایل ایس   طریقہ کار کے تحت میچ کا فیصلہ کیا گیا، جس میں ہندوستان نے۵۳؍ رنز سے شاندار کامیابی حاصل کی۔ ہندوستان کی گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروک ہالیڈے اور گیج کی اہم شراکت کو توڑ کر نیوزی لینڈ کی مزاحمت ختم کر دی۔ دپتی شرما، رینوکا سنگھ ٹھاکر اور  رانا نے مؤثر گیند بازی سے ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔اس فتح کے ساتھ ہندوستان نے سیریز میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کر لی، جب کہ نیوزی لینڈ کے لیے بڑے ہدف کا دباؤ فیصلہ کن ثابت ہوا۔
اس سے قبل ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کے بارش سے متاثرہ میچ میں پر تپکا راول (۱۲۲؍رن) اور اسمرتی مندھانا (۱۰۹؍رن) کی شاندار سنچریوں کی بدولت ۴۹؍ اوورس میں۳؍ وکٹوں کے نقصان پر ۳۴۰؍ رن کا مضبوط اسکور بنایا لیکن بارش کے باعث  ڈک ورتھ لوئس ضابطے کے تحت نیوزی لینڈ کو ۴۴؍ اوورز میں ۳۲۵؍ رن کا ہدف ملا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ۲۰۲۶ء: ہند۔پاک میچ کی ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی

بارش کی وجہ سے ہندوستان  نے صرف ۴۹؍ اوورز کھیلیں، لیکن ۳؍ وکٹ گنوا کر شاندار۳۴۰؍ رن بنائے۔ یہ ٹیم کا ورلڈ کپ میں بہترین اسکور رہا۔ مندھانا نے۱۰۹، پرتیکا نے ۱۲۲؍رن اور جیمیما روڈریگز نے۷۶؍ رن بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ایمیلیا کیر، روزمری مائر اور سوزی بیٹس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہندوستان نے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اوپننگ شراکت میں دو سو سے زائد رن جوڑے۔ ہندوستان کی ٹورنامنٹ میں سنچری  کی تلاش اس میچ میں پوری ہوئی اور ایک نہیں بلکہ دو سنچریاں دیکھی گئیں۔ اسمرتی نے۹۵؍ گیندوں پر ۱۰۹؍رن   بنائے، جن میں ۱۰؍ چوکے اور ۴؍ چھکے شامل تھے جبکہ پرتیکا نے ۱۳۴؍ گیندوں پر۱۲۲؍ رن بنائے، جن میں ۱۳؍ چوکے اور ۲؍ چھکے شامل تھے۔
پرتیکانے اسمرتی کے آؤٹ ہونے کے بعد جیمیما روڈریگز کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے ۵۸؍ گیندوں پر۷۶؍ رن کی شراکت قائم کی۔ روڈریگز نے پھر کپتان ہرمنپریت کور کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے۳۵؍ گیندوں میں ناٹ آؤٹ ۴۸؍ رنز کی شراکت بنا کر ہندوستان کو ۴۹؍ویں اوور میں۳۳۶؍ رنز تک پہنچا دیا۔ روڈریگز نے۵۵؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ۷۶؍رن میں ۱۱؍چوکے لگائے۔ ہرمن ۱۰؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئیں۔۴۸؍ اوورز کے بعد بارش آنے کی وجہ سے میچ روکنا پڑا۔ اس میچ کو دیکھنے کے لیے شائقین کی ریکارڈ بھیڑ جمع ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق ناظرین کی تعداد ۲۳۱۸۰؍ ہے، جو کسی لیگ میچ کے لیے سب سے زیادہ ہے اور یہ گوہاٹی میں ہوئے پہلے میچ سے بھی زیادہ ہے۔ میچ شروع ہونے پر ہندوستان کو صرف ایک اوور کھیلنے کا موقع ملا، جس میں ہندوستان نے ہرمن کا وکٹ گنوا کر اسکور کو۴۹؍ اوورز میں ۳۴۰؍ رنز تک پہنچا دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK