• Tue, 09 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کریئر کے آغاز میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا :دیپکا

Updated: December 31, 2020, 10:47 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ کریئر کے آغازمیں اداکاری سے متعلق بہت سے لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Deepika Padukon.Picture :INN
دپیکا پڈوکون ۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ کریئر کے آغازمیں اداکاری سے متعلق بہت سے لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔فلم ’اوم شانتی اوم‘ سے کرئیرکا آغاز کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ایک انٹرویوکے دوران کہا کہ شروع میں کسی بھی نئے اداکارکی طرح انڈسٹری سے متعلق انہیں اتنا علم نہیں تھا۔دیپکانے کہا کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور پروڈیوسرفرح خان نے ہر معاملے میں ان کا بہت ساتھ دیا۔دوسری طرف اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ کرئیرکا آغاز ان کے اس لیے آسان نہیں تھا کیونکہ بہت سے لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ کتنے لوگ ایسے تھے کہ جنہوں نے کہا کہ مجھے اداکاری نہیں آتی اورمیں صرف ایک ماڈل ہوں جب کہ کچھ لوگوں نے میرے بولنے کے انداز کو بھی نہیں بخشا اوربرا بھلا کہا۔اداکارہ نے کہا ان ساری باتوں سے میں بہت اثرانداز ہوئی تھی، مجھے ناکامیوں اورتجربات نے بہت کچھ سکھایا ہے جو میں کبھی نہیں بھولوں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK