• Wed, 10 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہر کار اور بائیک ڈیلرشپ پر مودی کی تصویر والے پوسٹر لگانے کی ہدایات

Updated: September 09, 2025, 8:09 PM IST | New Delhi

جی ایس ٹی میں تخفیف کے بعد وزارت بھاری صنعت کی ہدایات کے تحت پرانی اور نئی قیمتیں دکھانے والے پوسٹرس ڈیلرشپ پر لگائیں گے، لگژری کار کمپنیوں کو رعایت ۔

Car Gst.Photo:INN
کار پر جی ایس ٹی۔ تصویر: آئی این این

بھاری صنعت کی وزارت (ایم ایچ آئی) نے ملک کی تمام کار اور بائیک کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ڈیلرشپ پر پوسٹر لگائیں، جس میں جی ایس ٹی میں کٹوتی کے بعد پرانی قیمت اور نئی قیمت دکھائی جائے۔ ان پوسٹرس میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر بھی شامل ہوگی۔ حکومت کے عہدیداروں اور صنعت کے عہدیداروں نے  ایک تجارتی ویب سائٹ  سے معاملے کی تصدیق کی۔

یہ بھی پڑھیئے:زیورات کی مانگ میں۱۴؍ فیصد کمی، پھر سونے کی قیمت آسمان پر کیسے پہنچی؟

وزارت نے یہ ہدایت سوسائٹی آف انڈین آٹوموبائل مینوفیکچررس(ایس آئی اے ایم) کے ذریعے کمپنیوں کو بھیجی ہے۔ اب کمپنیوں کے عہدیدار پوسٹرز کو ڈیزائن کر رہے ہیں اور وزارت سے منظوری ملنے کے بعد ہی انہیں ڈیلرشپ پر لگائیں گے۔ تاہم ابھی تک یہ طے نہیں ہوا ہے کہ پوسٹرز کی پرنٹنگ اور تقسیم کے اخراجات کمپنیاں یا ڈیلرشپ برداشت کریں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ مختلف جگہوں کے لیے مقامی زبانوں میں پوسٹرز تیار کیے جائیں گے، جس سے یہ سوال اٹھتا ہے کہ کیا ہر زبان میں پوسٹرز کے لیے الگ الگ منظوری درکار ہے۔
صنعت کے ایک   ذرائع  کے مطابق آٹوموبائل کمپنیاں اس پوری مشق پر کم از کم۲۰۔۳۰؍کروڑ روپے خرچ کریں گی۔ توقع ہے کہ یہ پوسٹرز اس ہفتے کے آخر تک ڈیلرشپ پر لگائے جائیں گے۔ لگژری کار کمپنیاں اس اصول سے مستثنیٰ ہیں۔
 بڑی کار کمپنیوں جیسے ماروتی سوزوکی، ہنڈائی، ٹاٹا موٹرز، مہندرا اینڈ مہندرا، ٹویوٹا اور کیا نے پہلے ہی کہا ہے کہ وہ جی ایس ٹی کٹوتی کا پورا فائدہ صارفین تک پہنچائیں گے، جس کی وجہ سے تمام کاروں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ جی ایس ٹی کونسل نے حال ہی میں چھوٹی کاروں پر ٹیکس کو ۳۱؍فیصد سے کم کر کے۱۸؍ فیصد کر دیا ہے۔ بڑی گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح۵۰؍ فیصد سے کم کر کے۴۰؍ فیصد کر دی گئی ہے اور معاوضہ سیس ختم کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK