• Wed, 10 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

دوحہ، قطر: حماس کے لیڈروں پر اسرائیل کا حملہ

Updated: September 09, 2025, 7:37 PM IST | Doha

دوحہ، قطر کی ایک عمارت پر اسرائیل نے فضائی حملہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے حماس کے لیڈروں کو نشانہ بنایا ہے۔ تاہم، اسرائیل نے مقام کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی ہے۔

The building used by Hamas that Israel attacked. Photo: X
حماس کے زیر استعمال وہ عمارت جس پر اسرائیل نے حملہ کیا۔ تصویر: ایکس

اسرائیل نے تصدیق کی کہ اس نے ایک فضائی حملے میں  میں حماس کے لیڈروں پر حملہ کیا ہے۔ تاہم، اس نے جس مقام پر حملہ کیا ہے اس کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے یہ اعلان دوحہ، قطر میں ایک عمارت میں ہوئے حملے کے چند منٹوں بعد کیا ہے۔ وائرل ویڈیو اور تصاویر میں قطری دارالحکومت کی ایک عمارت سے دھواں اٹھتا نظر آرہا ہے۔ 

اسرائیلی حکام نے رائٹرز کو بتایا کہ یہ حملہ قطر میں حماس کے لیڈروں پر کیا گیا ہے۔ تاہم، کسی جانی نقصان یا حملے کی شدت کے متعلق تفصیلات ابھی دستیاب نہیں ہیں۔  الجزیرہ ٹی وی نے حماس کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ دوحہ میں میٹنگ کے دوران حماس کے وفد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK