• Wed, 10 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

این ڈی اے کے سی پی رداھا کرشنن ہندوستان کے اگلے نائب صدر جمہوریہ

Updated: September 09, 2025, 7:59 PM IST | New Delhi

آج پارلیمنٹ کی عمارت میں ہونے والے انتخابات میں این ڈی اے کے امیدوار سی پی رادھا کرشنن ہندوستان کے نئے نائب صدر جمہوریہ منتخب ہوئے۔ انہیں ۴۵۲؍ ووٹ ملے۔ خیال رہے کہ ان کے حریف اپوزیشن اتحاد کے امیدوار بی سدرشن ریڈی تھے۔

The next Vice President of India is C.P. Radhakrishnan. Photo: INN
ہندوستان کے اگلے نائب صدر جمہوریہ سی پی رداھا کرشنن۔ تصویر: آئی این این

این ڈی اے کے امیدوار سی پی رادھا کرشنن نے ۴۵۲؍ ووٹوں سے نائب صدر جمہوریہ کا انتخاب جیت لیا۔ ریٹرننگ آفیسر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے امیدوار بی سدرشن ریڈی کو ۳۰۰؍ ووٹ ملے۔ 
خیال رہے کہ نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب میں ووٹوں کی گنتی منگل (۹؍ ستمبر) کو شام ۶؍ بجے شروع ہوئی۔ ۹۸؍ فیصد سے زیادہ اراکین پارلیمنٹ نے این ڈی اے کے امیدوار سی پی رادھا کرشنن اور اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار بی سدرشن ریڈی کے درمیان اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ راجیہ سبھا کے سیکریٹری جنرل ریٹرننگ آفیسر پی سی مودی کی نگرانی میں پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں گنتی کی گئی۔ پولنگ شام ۵؍ بجے ختم ہوئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ۷۸۱؍ میں سے ۱۲؍ ارکان پارلیمنٹ نے ووٹ نہیں دیا۔
خیال رہے کہ دن کی شروعات میں تیز ووٹنگ ہوئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سب سے پہلا ووڈ دیا۔ انتخابات پارلیمنٹ کی عمارت کے کمرہ نمبر ۱۰۱؍ وسودھا میں پولنگ بوتھ میں عمل میں آئے۔ واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے ارکان پارلیمنٹ ہاؤس میں ووٹ دینے کے اہل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK