بالی ووڈ کی معروف گلوکارہ لتا منگیشکر نے اپنے طویل فنی سفر میں سیکڑوں یادگار گیت گائے، لیکن بعض گیت ایسے ہیں جو اپنی موسیقی اور فلم بندی کے دلچسپ واقعات کے سبب بھی یاد رکھے جاتے ہیں۔
EPAPER
Updated: November 20, 2026, 12:47 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
بالی ووڈ کی معروف گلوکارہ لتا منگیشکر نے اپنے طویل فنی سفر میں سیکڑوں یادگار گیت گائے، لیکن بعض گیت ایسے ہیں جو اپنی موسیقی اور فلم بندی کے دلچسپ واقعات کے سبب بھی یاد رکھے جاتے ہیں۔
بالی ووڈ کی معروف گلوکارہ لتا منگیشکر نے اپنے طویل فنی سفر میں سیکڑوں یادگار گیت گائے، لیکن بعض گیت ایسے ہیں جو اپنی موسیقی اور فلم بندی کے دلچسپ واقعات کے سبب بھی یاد رکھے جاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک گیت فلم ’لمحے‘ کا ہے، جسے لتا منگیشکر نے ایلا ارون کے ساتھ مل کر اپنی آواز دی تھی۔ اس گیت کی خاص بات یہ تھی کہ اس گیت کو فلمانے کے لیے مصنوعی بارش کے انتظامات کیے گئے تھے لیکن شوٹنگ کے عین وقت پرقدرت نے خود بارش برسا دی اور یش چوپڑا کو حقیقی بارش میں گیت فلمانے کا موقع مل گیا۔۱۹۹۱ءمیںریلیز ہونے والی فلم ’لمحے‘ کی ہدایت کاری یش چوپڑا نے کی تھی۔ فلم میں انیل کپور اور سری دیوی مرکزی کرداروں میں تھے، جب کہ انوپم کھیر اور وحیدہ رحمان نےبھی اہم کردار ادا کیے تھے۔
یہ بھی پڑھئے: ’’جیمز بانڈ کی فلم جیسا گھر‘‘، اننیا برلا نے فرح خان کو اپنے شاندارگھر کی سیر کرائی
فلم کا ایک گیت ’میگھا رے میگھا، تیرا من ترسا رے، پانی کیوں برسا رے‘ خاص طور پر مقبول ہوا۔ اس گیت میں سری دیوی اپنی سہیلیوں کے ساتھ بارش میں رقص کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ لتا منگیشکر کے ساتھ ایلا ارون کی آواز نےگیت کو ایک الگ رنگ عطا کیا۔اس گیت کی شوٹنگ کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا۔ منظرکے مطابق سری دیوی کو بارش میں رقص کرنا تھا، اس لیے فلم سازوں نے مصنوعی بارش کا پورا انتظام کر رکھا تھا۔ لیکن جیسے ہی کیمرہ چلنے کے لیے تیار ہوا، اسی وقت واقعی بارش شروع ہوگئی۔ یش چوپڑا اور ان کی ٹیم کے لیے یہ غیر متوقع صورت حال خوشگوار حیرت کا باعث بن گئی۔ مصنوعی بارش کے بجائے قدرتی بارش میں ہی گیت کی شوٹنگ کی گئی۔ اس طرح فلم کا یہ منظر حقیقتاً برستی بارش میں فلمایا گیا اور پردے پر بھی اس کی فطری خوب صورتی نمایاں ہوئی۔