• Fri, 20 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بلڈانہ: لونار جھیل عالمی ارضیاتی ورثے کی فہرست میں شامل

Updated: November 20, 2026, 12:55 PM IST | Ali Imran | Buldhana

انٹرنیشنل یونین آف جیولوجیکل سائنسز کی تیار کردہ ۱۰۰؍ جیولوجیکل ہیریٹیج سائٹس کی فہرست میں دوسرا مقام۔

A captivating view of the Lonar Lake, formed by a meteorite impact. Photo: INN
شہاب ثاقب کے سبب وجود میں آنے والی لونار جھیل کا دلکش منظر۔ تصویر: آئی این این

مہاراشٹر کے ضلع بلڈانہ میں واقع مشہور لو نار جھیل کو انٹرنیشنل یونین آف جیولوجیکل سائنسز(آئی یو جی ایس) کی جانب سے جاری کردہ ’۱۰۰ جیولوجیکل ہیریٹیج سائٹس‘ (دنیا کے ۱۰۰ اہم ارضیاتی ورثے کے مقامات) کی تیسری فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔اس اعزاز کے ساتھ ہی لو نار جھیل یہ عالمی اعزازحاصل کرنے والا ہندوستان کا دوسرا مقام بن گیا ہے۔ اس شناخت سے علاقے میں سیاحت، سائنسی تحقیق اور مقامی سطح پر روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔اس جھیل کی ایک منفرد خصوصیت اس کا کھارا اور الکلائن پانی ہے، جس کے باعث یہ ارضیاتی، کیمیائی اور حیاتیاتی تحقیق کیلئے غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے۔ اس سے قبل لو نار جھیل کو رامسر مقام اور قومی ارضیاتی ورثے کی یادگار کا درجہ بھی حاصل ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: رکن پارلیمنٹ یوسف پٹھان کو ۱۵؍ کروڑ کی زمین مفت ملے گی، ۱۴؍ سال سےکوشش کررہے تھے

انٹرنیشنل یونین آف جیولوجیکل سائنسز کی جانب سے ملنے والی یہ عالمی شناخت زمین کی تاریخ اور اس کی تشکیل کےعمل کو سمجھنے کے اعتبار سےلو نار کی سائنسی اہمیت کا اعتراف ہے۔ اس فہرست میں شمولیت کے بعد بین الاقوامی یونیورسٹیز، ماہرینِ ارضیات اور تحقیقی اداروں کے لیےیہاں مطالعاتی سرگرمیوں کے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔ شہابِ ثاقب کے تصادم، بیسالٹ چٹانوں کی ساخت، گڑھے کی تشکیل اور جھیل میں پائے جانے والے خردنامیوں پر مشترکہ تحقیق کی راہیں ہموار ہوسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ طلبہ کے مطالعاتی دوروں اور سائنسی کانفرنسوں کے انعقاد کے امکانات بھی بڑھیں گے۔ 

لونار جھیل کی اہمیت

کہا جاتا ہے کہ تقریباً ۱۲؍ہزار سال قبل ایک شہابِ ثاقب کے زمین سے ٹکرانے کے نتیجےمیں لو نار جھیل وجود میں آئی تھی۔دکن کے بیسالٹ چٹانی علاقے میں واقع اس گڑھے کا قطر تقریباً ۱ء۸۸ کلومیٹر ہے۔ بیسالٹ چٹانوں میں شہابِ ثاقب کے انتہائی تیز رفتار تصادم سے بننے والے دنیا کے صرف ۵؍ معروف گڑھوں میں لو نار بھی شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK