بالی ووڈ میں کئی اسٹار کڈز آتے ہیں، لیکن بہت کم ایسے ہوتے ہیں جو اپنی شناخت خود بناتے ہیں۔ تشار کپور انہی میں سے ایک ہیں۔ وہ ایک سپر اسٹار کے بیٹے ہیں، ایک کامیاب پروڈیوسر کے بھائی ہیں، لیکن انہوں نے اپنی پہچان اپنے کرداروں، خاص طور پر ’گولمال‘ کے خاموش لکی کے طور پر بنائی ہے۔
چیلنجنگ کردار ادا کرنے والے تشار کپور۔ تصویر: آئی این این
بالی ووڈ میں کئی اسٹار کڈز آتے ہیں، لیکن بہت کم ایسے ہوتے ہیں جو اپنی شناخت خود بناتے ہیں۔ تشار کپور انہی میں سے ایک ہیں۔ وہ ایک سپر اسٹار کے بیٹے ہیں، ایک کامیاب پروڈیوسر کے بھائی ہیں، لیکن انہوں نے اپنی پہچان اپنے کرداروں، خاص طور پر ’گولمال‘ کے خاموش لکی کے طور پر بنائی ہے۔
تشار روی کپور۲۰؍نومبر۱۹۷۶ءکو ممبئی میں پیدا ہوئے۔ان کے والدجتیندر، جن کا اصل نام روی کپور ہے،۷۰ء اور ۸۰ءکی دہائی کےسب سے بڑے سپراسٹارز میں سے ایک تھے۔ ان کی والدہ شوبھا کپوربالی ووڈ کی مشہور پروڈیوسر ہیں۔ ان کی بڑی بہن ایکتا کپور ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کی سب سے طاقتور پروڈیوسر مانی جاتی ہیں۔ایسے فلمی خاندان میں پیدا ہونے کے باوجود تشارکا بچپن عام بچوںجیسا ہی تھا۔ انہوں نے ممبئی کے مشہور بومبے اسکاٹش اسکول سےتعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد وہ امریکہ چلے گئے اوریونیورسٹی آف مشی گن سے بزنس ایڈمنسٹریشن(بی بی اے)کی ڈگری حاصل کی۔امریکہ سے واپسی کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اداکاری کریں گے۔ یہ فیصلہ آسان نہیں تھا، کیونکہ ان کے والد ایک بڑے اسٹار تھے اور لوگوں کی امیدیں ان سے بہت زیادہ تھیں۔
یہ بھی پڑھئے: نئی نسل کے اداکاروں میں اعتماد کی کمی ہے: فرح خان کا دعویٰ
تشارکپورنے۲۰۰۱ءمیںفلم ’مجھے کچھ کہنا ہے‘سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ اس فلم میں ان کے ساتھ کرینہ کپورتھیں۔یہ فلم تیلگو کی سپر ہٹ فلم ’تھولی پریما‘کا ریمیک تھی۔ فلم سپر ہٹ ہوئی اور تشارکو راتوں رات پہچان مل گئی۔ اس فلم کے لیےانہیں فلم فیئر ایوارڈ برائے بہترین نیا اداکار بھی ملا۔اس کے بعد انہوں نے کئی رومانٹک اور ڈرامہ فلموں میں کام کیا، جیسے کہ کیا دل نے کہا(۲۰۰۲ء)،جینا صرف میرے لئے (۲۰۰۲ء)،یہ دل (۲۰۰۳ء) اورخاکی(۲۰۰۴ء) شامل ہیں۔اس فلم میں انہوں نے امیتابھ بچن، اکشے کمار اور اجے دیوگن جیسے بڑے ستاروں کے ساتھ کام کیا۔
تشارکپورکے کریئرکاسب سےبڑا موڑ۲۰۰۶ءمیںآیا، جب روہت شیٹی کی فلم’گولمال: فن ان لمیٹڈ‘ آئی۔اس فلم میں انہوں نے لکی کا کردار ادا کیا، جو ایک گونگا، یعنی بول نہ سکنے والا لڑکا تھا۔ یہ کردار پوری فلم میں ایک لفظ بھی نہیں بولتا، صرف اشاروں اور چہرے کے تاثرات سے ہنساتا ہے۔یہ ایک بہت بڑا رسک تھا۔ ایک ہیرو کے لیے پوری فلم میں خاموش رہنا آسان نہیں تھا۔ لیکن تشارنے اس کردارمیںجان ڈال دی۔ ان کی آنکھیں، ان کے ہاتھوں کے اشارے اور ان کی معصومیت نے لوگوں کو اتنا ہنسایا کہ لکی بالی ووڈ کے سب سے یادگار کامیڈی کرداروں میں سے ایک بن گیا۔اس کے بعد گولمال کی ہر فلم میں لکی ضرور ہوتا تھا جن میںگولمال رٹرنز (۲۰۰۸ء)،گولمال۳؍(۲۰۱۰ء)،گولمال اگین(۲۰۱۷ء) شامل ہیں۔لوگ آج بھی تشارکو دیکھ کر ’لکی‘ کہہ کر پکارتے ہیں۔ یہی ان کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔
تشارکو صرف کامیڈی تک محدود سمجھناغلط ہوگا۔ انہوں نے کئی مختلف کردار بھی نبھائے ہیں۔شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈ والا (۲۰۰۷ء) میںانہوں نے ایک سنجیدہ گینگسٹر کا کردار ادا کیا، جسے ناقدین نے بہت سراہا۔دی ڈرٹی پکچر(۲۰۱۱ء)میں انہوں نے ایک چھوٹے مگر اہم کردار میں اپنی اداکاری دکھائی۔شوٹ آؤٹ ایٹ وڈالا (۲۰۱۳ء)میں بھی وہ نظر آئے۔ لکشمی (۲۰۲۰ء)میں انہوں نے اکشے کمار کے ساتھ کام کیا۔