Updated: July 14, 2026, 4:04 PM IST
| Mumbai
اجے دیوگن کی مرکزی کردار والی کامیڈی فلم ’’دھمال ۴‘‘ نے سنیما گھروں میں ریلیز کے صرف چار دن کے اندر دنیا بھر کے باکس آفس پر ۱۰۰؍کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے۔ تجارتی رپورٹس کے مطابق فلم کا عالمی مجموعی کاروبار ۳۵ء۱۰۲؍ کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔
دھمال ۴۔ تصویر:آئی این این
اجے دیوگن کی مرکزی کردار والی کامیڈی فلم ’’دھمال ۴‘‘ نے سنیما گھروں میں ریلیز کے صرف چار دن کے اندر دنیا بھر کے باکس آفس پر ۱۰۰؍کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے۔ تجارتی رپورٹس کے مطابق فلم کا عالمی مجموعی کاروبار ۳۵ء۱۰۲؍ کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:سیاستداں اتحاد کا ہنر ان سے سیکھیں:شیکھر سمن کا عامر خان کی تیسری شادی پر طنز
صنعتی اعداد و شمار فراہم کرنے والے پلیٹ فارم سیکنلک کے مطابق فلم نے پیر کوہندوستان میں۳۵ء۸؍ کروڑ روپے (نیٹ) کا کاروبار کیا، جس کے بعد اس کی مجموعی ہندوستانی خالص کمائی۳۵ء۷۳؍ کروڑ روپے ہو گئی، جبکہ ہندوستان میں اس کا کلیکشن ۸۵ء۸۷؍کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔ فلم نے چوتھے دن بیرونِ ملک مارکیٹس سے مزید ۵۰ء۱؍ کروڑ روپے کمائے، جس کے بعد اس کا اوورسیز گراس کلیکشن۵۰ء۱۴؍ کروڑ روپے اور عالمی مجموعی کلیکشن ۳۵ء۱۰۲؍کروڑ روپے ہو گیا۔
سیکنلک کے مطابق ’’دھمال ۴‘‘ نے جمعہ کو۱۴؍ کروڑ روپے کی اوپننگ کی تھی جبکہ ہفتہ کو۵ء۲۲؍ کروڑ روپے نیٹ اور اتوار کو۵ء۲۸؍ کروڑ روپے نیٹ کا کاروبار کیا۔ اوپننگ ویک اینڈ کے اختتام تک فلم نے ہندوستان میں ۶۵؍ کروڑ روپے نیٹ اور دنیا بھر میں ۹۲؍ کروڑ روپے کا کاروبار کر لیا تھا، جس میں ۷۸؍ کروڑ روپے ہندوستان سے (گراس) اور۱۴؍ کروڑ روپے بیرونِ ملک سے حاصل ہوئے تھے۔
پیر کو فلم کی مجموعی ہندی آکیوپینسی ۷۹ء۱۷؍ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ یہ شرح اوپننگ ویک اینڈ کے مقابلے میں کم رہی، جہاں جمعہ کو ۲۴؍ فیصد ، ہفتہ کو۳۵؍ فیصد اور اتوار کو ۴۴؍ فیصد آکیوپینسی درج کی گئی تھی۔ ریلیز کے ابتدائی چار دنوں میں ’’دھمال ۴‘‘ ہندوستان میں نیٹ کلیکشن کے لحاظ سے اکشے کمار کی فلم ’’ویلکم ٹو دی جنگل‘‘ سے معمولی برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ ’’دھمال ۴‘‘ نے جہاں۳۵ء۷۳؍ کروڑ روپے نیٹ کمائے، وہیں ’’ویلکم ٹو دی جنگل‘‘ نے اپنے پہلے چار دنوں میں ۵ء۷۲؍ کروڑ روپے نیٹ کا کاروبار کیا تھا۔
اوپننگ ویک اینڈ کی کمائی کے بعد ’’دھمال ۴‘‘، دھمال فرنچائز کی اب تک کی سب سے بڑی اوپننگ حاصل کرنے والی فلم بھی بن گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:یورپ میں جون کے آخر میں پڑنے والی شدید گرمی سے ۱۰؍ ہزار سے زائد اموات!
فلم میں ارشد وارثی، سنجے مشرا، جاوید جعفری، رتیش دیشمکھ، روی کشور، سنجیدہ شیخ، ایشا گپتا اور انجلی آنند بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کے پروڈیوسرز نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ ’’دھمال ۵‘‘ پر کام جاری ہے اور یہ فلم بھی جلد شائقین کے سامنے پیش کی جائے گی۔