فلم ’’دھمال۴‘‘ سنیما گھروں میں ریلیز ہو چکی ہے۔ اگرچہ فلم نے باکس آفس پر اچھی شروعات کی ہے، لیکن حیران کن طور پر اس کی اوپننگ پچھلی فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ سے کم رہی، جس نے بعد میں دنیا بھر میں تقریباً ۲۳۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔
EPAPER
Updated: July 11, 2026, 4:01 PM IST | Mumbai
فلم ’’دھمال۴‘‘ سنیما گھروں میں ریلیز ہو چکی ہے۔ اگرچہ فلم نے باکس آفس پر اچھی شروعات کی ہے، لیکن حیران کن طور پر اس کی اوپننگ پچھلی فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ سے کم رہی، جس نے بعد میں دنیا بھر میں تقریباً ۲۳۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔
جب ’’دھمال‘‘ فرنچائز کی تیسری فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ ۲۰۱۹ء میں ریلیز ہوئی تھی تو اس نے پہلے ہی دن ۵۰ء۱۶؍ کروڑ روپے کی شاندار کمائی کرتے ہوئے اجے دیوگن کے کریئر کی تیسری سب سے بڑی اوپننگ کا ریکارڈ بنایا تھا۔ اب سات سال بعد اس مقبول فرنچائز کی چوتھی فلم ’’دھمال۴‘‘ سنیما گھروں میں ریلیز ہو چکی ہے۔ اگرچہ فلم نے باکس آفس پر اچھی شروعات کی ہے، لیکن حیران کن طور پر اس کی اوپننگ پچھلی فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ سے کم رہی، جس نے بعد میں دنیا بھر میں تقریباً ۲۳۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے:چندہ چوری پر کانگریس نے بی جے پی اور وزیراعظم کو گھیرا
’’دھمال ۴‘‘ کی پہلے دن کی کمائی
ہدایتکار اندرا کمار کی فلم ’’دھمال ۴‘‘ کو ناقدین کی جانب سے ملے جلے ردعمل موصول ہوئے۔ صبح کے شوز میں فلم کی شروعات سست رہی، تاہم دن گزرنے کے ساتھ فلم نے رفتار پکڑی اور پہلے ہی دن تقریباً ۱۵؍ کروڑ روپے کا کاروبار کرنے میں کامیاب رہی۔پہلے دن کی یہ کمائی اکشے کمار، سنیل شیٹی اور ارشد وارثی کی فلم ’’ویلکم ٹو دی جنگل‘‘ سے کم ہے، جس نے ۷۵ء۳؍ کروڑ روپے کے پیڈ پری ویوز سمیت مجموعی طور پر ۱۹؍ کروڑ روپے کی اوپننگ حاصل کی تھی۔
اس اوپننگ کے ساتھ ’’دھمال۴‘‘ اب اجے دیوگن کے کریئر کی ٹاپ چھ بڑی اوپننگ فلموں میں شامل ہو گئی ہے۔اگر فلم اس معقول آغاز کے بعد ۱۰۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کر لیتی ہے تو اسے بڑی کامیابی تصور کیا جائے گا جبکہ ۱۵۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی اس کے لیے شاندار فتح ثابت ہوگی۔
یہ بھی پڑھئے:کیا اللو ارجن کی ’’راکا‘‘ میں سری لیلا بھی نظر آئیں گی؟
فلم کے حق میں مثبت عوامی ردعمل (ورڈ آف ماؤتھ) اور آئندہ چار ہفتوں تک کسی بڑی ہندی فلم کی عدم موجودگی کے باعث ’’دھمال ۴‘‘ کے پاس باکس آفس پر بڑی کامیابی حاصل کرنے کا اچھا موقع موجود ہے۔ البتہ کرسٹوفر نولن کی فلم ’’دی اوڈیسی‘‘ (۱۷؍ جولائی کو ریلیز) اور ’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ (۳۰؍ جولائی کو ریلیز) اس کی کمائی پر اثر ڈال سکتی ہیں۔ خاص طور پر ’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ کی ریلیز کے بعد یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ یہ فلم ’’دھمال ۴‘‘ کے باکس آفس کاروبار کو کس حد تک متاثر کرتی ہے۔