Inquilab Logo Happiest Places to Work

اے آر رحمان کے کنسرٹ میں دھنش اچانک پہنچے، ساتھ میں گیت گایا

Updated: May 05, 2025, 12:23 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

جنوبی ہند کے مشہور اداکار دھنش نےحال ہی میں ممبئی میں موسیقی کے استاداے آر رحمان کے ساتھ ایک کنسرٹ میں شرکت کے لیے اپنے شوٹنگ شیڈول سے کچھ وقت نکالا۔

Dhanush Suddenly Arrived At AR Rahman`s Concert. Picture: INN
اے آر رحمان کے کنسرٹ میں دھنش اچانک پہنچے۔ تصویر: آئی این این

جنوبی ہند کے مشہور اداکار دھنش نےحال ہی میں ممبئی میں موسیقی کے استاداے آر رحمان کے ساتھ ایک کنسرٹ میں شرکت کے لیے اپنے شوٹنگ شیڈول سے کچھ وقت نکالا۔ اداکار نے اے آر رحمان کے’ونڈرمنٹ‘ٹور کے ممبئی کے پروگرام کے دوران اسٹیج پرنمودار ہو کر اپنے مداحوں کو حیران کر دیا۔ اس جوڑی نے فلم ’ریان‘کے گانے ’ادنگتھا آسورن‘کی زبردست لائیو پرفارمنس دی۔ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ دھنش کو اسٹیج پر آرام دہ کپڑوں میں دیکھا گیا۔ سٹیج پر آتے ہی مداحوں نے ان کے نام کا نعرہ لگانا شروع کر دیا۔ اداکار نے انہیں سلام کیا اور پھر ایک گانا گایا۔ ’ادنگتھا آسورن‘ گانا اے آر رحمان نے ترتیب دیا ہے اور اس کے بول دھنوش نے لکھے ہیں۔ 
 کلانیتی مارن نےسن پکچرز کے بینر تلے فلم ’ریان‘پروڈیوس کی ہے۔ اس میں سیلوا راگھون، سراوانن، ایس جے سوریہ، سندیپ کشن، دشارا وجین، پرکاش راج، کالی داس جیارام اور اپرنابالمورالی نے اداکاری کی ہے۔ فلم ۴؍بہن بھائیوں کی کہانی ہے جو اپنے گاؤں سے بھاگ کر شہر میں پناہ لیتے ہیں۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK