Inquilab Logo

دھنش’ دی گرے مین‘ کے سیکوئل میں کام کریں گے

Updated: August 09, 2022, 1:20 PM IST | Agency | Mumbai

جنوبی ہند کی فلموں کے سپر اسٹار دھنش ہالی ووڈ فلم ’دی گرے مین ‘کے سیکوئل میں کام کرتے نظر آئیں گے۔

Dhanush.Picture:INN
دھنش ۔ تصویر:آئی این این

 جنوبی ہند کی فلموں کے سپر اسٹار دھنش ہالی ووڈ فلم ’دی گرے مین ‘کے سیکوئل میں کام کرتے نظر آئیں گے۔   دھنش نے انتھونی اور جو روس کی ہدایت کاری میں بننے والے ایکشن ڈراما’ دی گرے مین‘ سے ہالی ووڈ فلموں میں ڈیبیو کیا، جس کا پریمیر۲۲؍جولائی کو نیٹ فلکس پر ہوا۔ دھنش نے اعلان کیا ہے کہ وہ  نیٹ فلکس کے ’دی گرے مین‘ کے سیکوئل میں کام کریں گے۔  دھنش نے انسٹاگرام پر ایک آڈیو کلپ پوسٹ کیا ہے جس میں وہ ہالی ووڈ اسٹار ریان گوسلنگ کی سی آئی اے کورٹ گینٹری عرف سیرا سکس کو وارننگ دیتے ہوئے سنا  جا سکتاہے۔ آڈیو کلپ میں وہ کہہ رہے ہیں’’ `چھ میں اکیلا بھیڑیا بول رہا ہوں۔ میں نے سنا ہے کہ ہم دونوں ایک ہی آدمی کی تلاش میں ہیں۔ میں آپ کو کچھ مشورہ دینا چاہتا ہوں۔ اس کی تلاش بند کرو، آپ اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں۔ کیونکہ اگر میں اسے پہلے ڈھونڈتا ہوں تو تمہارے لئے کچھ نہیں بچے گا۔ لیکن اگر تم اسے پہلے ڈھونڈو تو میں تمہیں ڈھونڈ لوں گا۔ اس میں کوئی ذاتی بات نہیں ہے۔‘‘    غور طلب ہے کہ فلم `’دی گرے مین‘ ۲۰۰۹ءمیں ریلیز ہونے والے مصنف مارک گرینی کے ناول پر مبنی ہے۔فلم کی کہانی سی آئی اے کے ایک ایجنٹ سیرا سکس کے گرد گھومتی ہے جو بظاہر کچھ رازوں سے پردہ اٹھاتا ہے اور اپنے ساتھی لائیڈ ہینسن (کرس ایونز) اور بین الاقوامی قاتل گینگ کے نشانے پر بھی آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK