Inquilab Logo

دھرما پروڈکشن کارتک آرین کے بعد’ دوستانہ ۲؍ ‘کی تکنیکی ٹیم کو بھی ہٹا دیگا

Updated: May 06, 2021, 3:59 PM IST | Agency | Mumbai

کارتک آرین اور کرن جوہر کی فلم `دوستانہ۲؍ ` کاتنازعات سےپیچھا نہی چھو ٹ رہا ہے ۔ دھرما پروڈکشن نے پہلے کارتک آرین کو فلم سے باہر کردیا۔

Kartik Aaryan. Picture:INN
کارتک آرین ۔تصویر :آئی این این

کارتک آرین اور کرن جوہر کی فلم `دوستانہ۲؍ `  کاتنازعات  سےپیچھا نہیںچھو ٹ رہا ہے ۔ دھرما پروڈکشن نے پہلے کارتک آرین کو فلم سے باہر کردیا۔ اب ذرائع بتا رہے ہیں کہ فلم کی تکنیکی ٹیم کو بھی باہر کا راستہ دکھا  یاجائے گا۔ عالیہ اور رنویر کے ساتھ بننے والی اس فلم  سے دھرما پروڈکشن کا بینر بھی ہٹایاجارہا ہے۔ فلم کی ہدایتکاری خود کرن جوہر خود کریں گے۔
تکنیکی ٹیم کو مرکزی کرداروں کی پسند سے رکھاجائے گا 
 ’دھرما‘  سے وابستہ تجارتی تجزیہ کاروں کا کہنا  ہے کہ ’’تکنیکی ٹیم کو بھی ہٹانے کی اپنی وجوہات ہیں۔وہ یہ کہ فلم کی شوٹنگ اب تک۲۲؍ سے ۲۵؍ دن ہوئی تھی ۔ اس کی شوٹنگ گزشتہ سال کورونا سے قبل سردیوں کے موسم میں  ایک ہل اسٹیشن پر کی گئی تھی۔ وہاں کچھ گانے فلمائے گئے تھے۔کچھ مناظر کارتک آریان اور جھانوی کپور پر فلمائے گئے تھے۔ان مناظر کو پھر سے شوٹ کیا جا رہا ہے۔ وہ بھی ایک دوسرے  ہیرو پر ہے۔ ایسے میں کچھ الگ فیصلہ ممکن ہے۔  حالانکہ دھرما پروڈکشن  کے اعلیٰ اہلکاروں کیلئے یہ ابھی  تشویش کاموضوع نہیں ہے۔  ان کی اصل توجہ فلم کے مرکزی ہیرو کی تلاش پر ہے۔ تکنیکی ٹیم کو مرکزی کرداروں کی پسند پر رکھا جائے گا ۔
فلم کیلئے اکشے کمار کا نام بھی منظر عام پر آیا
 ذرائع نے بتایاکہ فلم کے لئے اکشے کمار کا نام سامنے آرہا ہے۔ اکشے کا کام کرنے کا اپنا انداز ہے۔ وہ اپنے     ساتھ ساتھ برسوں سے کام کررہی ٹیم کو ہر پروجیکٹ پر لاتے ہیں تاکہ شوٹنگ ،ایڈیٹنگ  اور کوریوگرافی کو جلد سے جلد مکمل کیا جاسکے۔ یہی وجہ ہے کہ `دوستانہ۲؍ ` کی تکنیکی ٹیم کو تبدیل کرنے کی باتیں سامنے آرہی ہیں۔
کارتک اور کرن  کے درمیان دسمبر میں تلخیاں پیدا ہوئی تھیں
  کارتک آرین اور کرن جوہر کے مابین تلخی دسمبر میں آئی تھی۔ ماننے  منانے کا دور ۲؍ ماہ تک چلتا رہا۔ حتمی اعلان حال ہی میں کیا گیا تھا کہ دھرما پروڈکشن کارتک کے ساتھ کام نہیں کریگا۔
عالیہ  اوررنویر کی فلم بھی پھنس گئی 
 تجارتی تجزیہ کاروں نے مزید بتایا کہ کارتک آرین اور دھرماپروڈکشن دونوں پیشہ ور محاذ پر خسارے کا شکار ہیں۔ کارتک آرین کی فلم `دوستانہ۲؍ کے علاوہ اوم راوت کے ساتھ بننے والی فلم بھی پھنس گئی ہے۔ جبکہ کرن  جوہر کےکچھ دوسرے پروجیکٹ بھی موخر کردئیے گئے ہیں۔ اوم راوت کو پہلے’ ادی پروش‘ مکمل کرنا ہے۔ کارتک کی فلم کی زیادہ ترشوٹنگ ملک سے باہرہونی تھی۔ اس کی اسکرپٹ پر بھی مزید کام  باقی تھا ۔ تاہم ، کارتک آرین اور اوم راؤت دونوں اصل وجوہات پر خاموش ہیں۔ کرن  جوہررواں ماہ سے عالیہ اور رنویر کے ساتھ اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ شروع کرنے جارہے تھے  لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔ فلم کی شوٹنگ اب جون جولائی تک ملتوی کردی گئی ہے۔  اس پرپری پروڈکشن کے بعد سےکام رُکا ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK