عالمی نمبر ایک سبالنکا نے عالمی نمبر۲۰؍کیرولینا موچووا کو ایک گھنٹہ۲۹؍ منٹ میں ۳-۶، ۴-۶؍ سےہرادیا۔
EPAPER
Updated: January 11, 2026, 11:53 AM IST
عالمی نمبر ایک سبالنکا نے عالمی نمبر۲۰؍کیرولینا موچووا کو ایک گھنٹہ۲۹؍ منٹ میں ۳-۶، ۴-۶؍ سےہرادیا۔
عالمی نمبر ایک آرینا سبالنکا سنیچر کو ہوئے سیمی فائنل میں کیرولینا موچووا کو شکست دے فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا ہے اور اب وہ اتواریعنی آج برسبین انٹرنیشنل فائنل میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گی۔ سبالنکا نے آسٹریلین اوپن وارم اپ ایونٹ میں اپنا شاندار سفر جاری رکھتے ہوئے عالمی نمبر۲۰؍ کو ایک گھنٹہ۲۹؍ منٹ میں ۳-۶، ۴-۶؍ سے شکست دے کر مسلسل تیسرے سال کوئی سیٹ گنوائیں برسبین انٹرنیشنل فائنل میں رسائی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھئے: سیمی فائنل میں پی وی سندھو کی شکست، ٹورنامنٹ میں ہندوستانی مہم ختم
سنیچر کی فتح نے ۲۰۲۳ء کے آغاز سے اب تک آسٹریلیا میں کھیلے گئے تمام ۷؍ ٹورنامنٹس کے فائنل میں پہنچنے کے سبالنکا کے ریکارڈ کو برقرار رکھا، ملک میں ان کا ریکارڈ۳۷؍ جیت اور۲؍ شکستوں سے بہتر ہوا ہے۔ سبالنکانے جو چار سال بعد جنوری میں اپنا تیسرا آسٹریلین اوپن ٹائٹل جیتنے کا ارادہ رکھتی ہے، سنیچر کوبرسبین میں اپنی بہترین ٹینس کھیلی جس نے ۳۲؍ ونر لگائے اور اپنی پہلی سرو پر۸۸؍ فیصد پوائنٹس حاصل کیے۔
سبالنکا نے میچ کے بعد کورٹ میں کہا’’میں نے واقعی سخت محنت کی ہے، ہر میچ جیتنے کا ایک موقع ہوتا ہے اور میں واقعی خوش ہوں کہ آج وہ دن تھا جب میں جیتنے میں کامیاب رہی۔ ‘‘سبالنکا اتوار کو ہونے والے فائنل میں چھٹے نمبر کی جیسیکا پیگولا یا مارٹا کوسٹیوک سےمقابلہ کریں گی۔