• Sun, 11 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ڈبلیو پی ایل: گجرات جائنٹس نے یوپی واریئرس کو ۱۰؍رن سے ہرادیا

Updated: January 11, 2026, 11:56 AM IST | Navi Mumbai

گجرات کی کپتان ایشلے گارڈنر، انوشکا شرما اور صوفی ڈیوائن کی عمدہ بلے بازی، ۲۰۸؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں یوپی ۱۹۷؍ رن بناسکی۔

Gujarat Giants have won their first match. Photo: INN
گجرات جائنٹس نے اپنا پہلا میچ جیت لیا ہے۔ تصویر: آئی این این

کپتان ایشلے گارڈنر (۶۵؍ رن / ایک وکٹ)، انوشکا شرما (۴۴؍ رن) اور صوفی ڈیوائن(۳۸؍ رن) کی عمدہ بلے بازی کے بعد گیندبازوں کی مضبوط کارکردگی کی بدولت گجرات جائنٹس ویمن نے سنیچر کو ویمنس پریمیر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے دوسرے مقابلے میں یوپی واریئرز کو۱۰؍ رن سے ہرا دیا۔ 
یوپی واریئرز نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے اتری گجرات جائنٹس ویمن کی جانب سے بیتھ مونی اور صوفی ڈیوائن کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کیلئے۴۱؍ رن جوڑے۔ صوفی ایکلسٹون نے بیتھ مونی (۱۳) کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کا خاتمہ کیا۔ بعد ازاں انوشکا شرما اور کپتان ایشلے گارڈنر نے تیسرے وکٹ کیلئے۱۰۳؍ رن کی اہم شراکت قائم کر کے بڑے اسکور کی بنیاد رکھی۔ ۱۷؍ویں اوور میں ڈیانڈرا ڈوٹن نے انوشکا شرما(۴۴) کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کو توڑا۔ گجرات جائنٹس کا چوتھا وکٹ۱۸؍ویں اوور میں ایشلے گارڈنر کے طور پر گرا جنہیں صوفی ایکلسٹون نے بولڈ کیا۔ ایشلے گارڈنر نے۴۱؍ گیندوں پر ۶؍ چوکے اور ۳؍ چھکے لگا کر۶۵؍ رن کی اننگز کھیلی۔ گجرات جائنٹس ویمن نے مقررہ۲۰؍ اوور میں ۴؍ وکٹ کے نقصان پر ۲۰۷؍ رن بنائے۔ جارجیا ویئرہم ۱۰؍ گیندوں پر۲۷؍ رن اور بھارتی پھول مالی ۷؍ گیندوں پر۱۴؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ یوپی واریئرز کی جانب سے صوفی ایکلسٹون نے دو وکٹ حاصل کیے، جبکہ ڈیانڈرا ڈوٹن اور شکھا پانڈے نے ایک، ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: آئرلینڈ نے ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا

۲۰۸؍رن کے ہدف کے تعاقب میں اتری یوپی واریئرز کی شروعات اچھی نہیں رہی اور ٹیم نے پہلے ہی اوور میں کرن نوگیرے (۱) کی وکٹ گنوا دی، جنہیں رینوکا سنگھ نے بولڈ کیا۔ اس کے بعد کپتان میگ لیننگ اور فیبی لِچفیلڈ نے دوسرے وکٹ کیلئے۷۰؍ رن کی شر اکت قائم کی۔ نویں اوور میں جارجیا ویئرہم نے لیننگ(۳۰) اور ہرلین دیول کو بغیر کھاتہ کھولے پویلین واپس بھیج دیا۔ اگلے ہی اوور میں رینوکا سنگھ نے دیپتی شرما(۱) کو اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کر کے گجرات جائنٹس کو چوتھی کامیابی دلائی۔ پانچویں وکٹ کے طور پر شویتا سہراوت۱۷؍ گیندوں پر۲۵؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئیں ۔ فیبی لچفیلڈ نے سب سے زیادہ ۴۰؍ گیندوں میں ۷۸؍ رن بنائے۔ یوپی ۲۰؍ اوور میں ۸؍ وکٹ پر۱۹۷؍ رن ہی بنا سکی۔ 
بنگلور نےڈبلیو پی ایل سیزن کا آغاز جیت کے ساتھ کیا 

ناڈین ڈی کلارک نے بنگلور کو میچ جتایا۔ تصویر: پی ٹی آئی

رائل چیلنجرز بنگلور نے ویمنس پریمیر لیگ۲۰۲۶ء سیزن کا آغاز جیت کے ساتھ کیا۔ ٹیم نے سیزن کے پہلے میچ میں گزشتہ سال کی چمپئن ممبئی انڈینس کو۳؍ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں بنگلور نے۱۵۵؍رن کا ہدف۲۰؍ اوورز میں ۷؍ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ ٹیم کو آخری۴؍گیندوں میں ۱۸؍ رن درکار تھے۔ ناڈین ڈی کلارک نے لگاتار چارباؤنڈریز لگا کر فتح حاصل کی جن میں ۲؍ چوکے اور ۲؍سکسر شامل تھے۔

یہ بھی پڑھئے: آج سے ویمنس پریمیر لیگ کا دھماکے دار آغاز

ڈی کلارک کی ففٹی، ریڈی کے سا تھ ۵۲؍رن کی شراکت داری
ایک موقع پر بنگلور۶۵؍ رن پر۵؍ وکٹیں گنوا چکا تھا۔ وہیں سے ناڈین ڈی کلرک اور اروندھتی ریڈی نے ۵۲؍ رن کی فائٹنگ پارٹنرشپ کرکے میچ جیت لیا۔ ڈی کلارک نے شانداربلے بازی کرتے ہوئے۴۴؍ گیندوں پر ناقابل تسخیر۶۳؍رن بنائے جس میں ۷؍ چوکے اور۲؍ چھکے شامل تھے۔ 
اس سے قبل ممبئی کی سجنا(۴۵) اور نکولا کاری (۴۰) نے ۴۹؍ گیندوں پر۸۲؍ رن جوڑ کر ٹیم کو۱۵۰؍ تک پہنچا دیا۔ اوپنر جی کملینی نے ۳۲؍ اور کپتان ہرمن پریت کور نے ۲۰؍ رن بنائے۔ ناڈین ڈی کلارک نے۴؍ وکٹیں حاصل کیں۔ لارین بیل اور شریانکا پاٹل کوایک ایک وکٹ ملا۔

یہ بھی پڑھئے: شریس ایر نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلنے کیلئے پوری طرح فٹ قراردئیے گئے

میچ سے قبل ڈبلیو پی ایل کا رنگا رنگ افتتاحی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں گلوکار ہنی سنگھ اور بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیزنےپرفارم کیا۔ مس یونیورس ہرناز سندھو بھی موجود تھیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK