Inquilab Logo Happiest Places to Work

رنویر سنگھ کی ’’دھرندر‘‘ کا ٹیزر جاری

Updated: July 07, 2025, 3:30 PM IST | Mumbai

اتوار کو رنویر سنگھ کی سالگرہ کے موقع پر آدتیہ دھار کی ہدایتکاری میں بنی فلم ’’دھرندر‘‘ کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ یہ فلم ۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ءکو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

کافی عرصے سے مداح اسکرین پر سمبا کو یادکررہے ہیں۔ رنویر سنگھ، جو ہر ایک اداکار کو اپنی لائم لائٹ شیئر کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں، والد بننے کے بعد خاموش ہوگئے تھے۔ ان کے مداحوں نے سوچا کہ وہ والد بننے کی اپنی ذمہ داریوں میں مصروف ہوں گے۔ کسی نے بھی یہ خیال نہیں کیا تھا کہ وہ اپنی سالگرہ کے موقع پر ’’دھرندر‘‘ کے ٹیزر کے ذریعے اپنے مداحوں کو اتنا بڑا تحفہ دیں گے۔ ’’دھرندر‘‘، جس کی ہدایتکاری آدتیہ دھار نے کی ہے، کی ٹیم نے فلم کا ٹیزر ریلیز کر دیا ہے۔یاد رہے کہ اس فلم میں رنویر سنگھ کلیدی کردار نبھائیں گے۔

’’دھرندر‘‘ کے ٹیزر میں کیا ہے؟
’’دھرندر‘‘ کے ٹیزر میں رنویر سنگھ کو سخت لک میں دکھایا گیا ہے، وہ پنچ مار رہے ہیں، گن چلا رہے ہیںاور گنڈوں سے لڑ رہے ہیں۔ پس منظر میں پنجابی موسیقی چل رہی ہے۔ اس سے زیادہ دلچسپ فلم کی بقیہ کاسٹ ہےجن میں سنجے دت، آر مادھون، اکشے کھنہ، ارجن رامپال اور دیگر شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: دلیپ کمار نےفلمی اور حقیقی دنیا میں بھی شائقین کے دلوں پر راج کیا

مداحوں کے ردعمل
رنویر سنگھ کی اداکاری کو سراہا جارہا جو اپنی فلم ’’گلی بوائے‘‘کے بعد دوبارہ پردۂ سیمیں پر نظر آئیں گے۔ نہ صرف یہ کہ ان کے مداح بلکہ وکرانت میسی، بھومی پیڈنیکر اور دیگر بھی فلم کے ٹیزر سے کافی متاثر ہوئے ہیں۔

کچھ ’’دھرندر‘‘ کے بارے میں
’’دھرندر‘‘ ایک اسپائی تھریلر فلم ہوگی جس میں ہندوستان کے ٹاپ اسپائی اجیت دوال ہندوستان کو درپیش بڑے بحران کیلئے انڈر کور ہوجاتے ہیں۔ آدتیہ دھار کی ہدایتکاری میں بنی یہ فلم ۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی اور پربھاس کی فلم ’’راجا صاب‘‘ اور سنجے دت کی فلم سے ٹکرائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK