• Tue, 16 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اگست میں مسافر گاڑیوں کی فروخت میں ۹؍فیصد کے قریب کمی

Updated: September 15, 2025, 8:41 PM IST | Mumbai

اگست میں ملک میں مسافر گاڑیوں کی فروخت سالانہ کی بنیاد پر ۸ء۸؍ فیصد کم ہو کر۳۲۱۸۴۰؍ یونٹ رہ گئی۔ مسافر گاڑیوں میں کاریں، ایس یو وی اور وین شامل ہیں۔

Car Industry. Photo:INN
کار کی صنعت۔ تصویر:آئی این این

اگست میں ملک میں مسافر گاڑیوں کی فروخت  سالانہ کی بنیاد پر ۸ء۸؍ فیصد کم ہو کر۳۲۱۸۴۰؍ یونٹ رہ گئی۔ مسافر گاڑیوں میں کاریں، ایس یو وی اور وین شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:سرمایہ کاروں کو کرپٹو کرنسی پر آر بی آئی کے ا نتباہ نظر انداز نہیںکرنا چاہئے

گھریلو آٹوموبائل مینوفیکچررس اسوسی ایشن (ایس آئی اے ایم)، سیام کی جانب سے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ دو پہیہ گاڑیوں کی فروخت۱ء۷؍ فیصد بڑھ کر۱۸۳۳۹۲۱؍ یونٹس اور ۳؍ پہیوں کی فروخت اگست میں۳ء۸؍ فیصد بڑھ کر ۷۵۷۵۹؍ یونٹس ہو گئی۔ یہ کسی بھی سال اگست میں ۳؍ پہیوں کی سب سے زیادہ فروخت ہے۔
سیام گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کی فروخت کا ڈیٹا جاری کرتا ہے، جسے تھوک فروخت بھی کہا جاتا ہے۔ سیام کے ڈائریکٹر جنرل راجیش مینن نے کہا کہ اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) میں کی گئی اصلاحات سے لوگ زیادہ گاڑیاں خریدیں گے اور ہندوستانی آٹوموبائل انڈسٹری کو آئندہ تہوار کے سیزن میں مزید رفتار ملے گی۔
جی ایس ٹی کی شرح میں کمی کا اطلاق۲۲؍ ستمبر سے ہوگا، تقریباً تمام کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے اور کچھ نے پہلے ہی قیمتیں کم کر دی ہیں۔ ٹاٹا موٹرس کو چھوڑ کر دیگر کمپنیوں کی مسافر گاڑیوں کی برآمدات میں۶ء۲۴؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ دو پہیوں کی برآمدات میں۶ء۲۷؍ فیصد اور تھری وہیلر کی برآمدات میں۱ء۴۸؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK