• Sat, 27 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایمی ایوارڈز کی نامزدگی کیلئے دلجیت دوسانجھ نے امتیاز علی کو کریڈٹ دیا

Updated: September 26, 2025, 5:06 PM IST | Mumbai

گلوکار اوراداکار دلجیت دوسانجھ نے بین الاقوامی ایمی ایوارڈز۲۰۲۵ء کے لیے اپنی پہلی نامزدگی کے ساتھ عالمی اسٹیج پر آنے کے بعد اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے اور امتیاز علی کو اس کا کریڈٹ دیا ہے۔

Diljith Dosanjh.Photo:INN
دلجیت دوسانجھ۔ تصویر:آئی این این

گلوکار اوراداکار دلجیت دوسانجھ نے بین الاقوامی ایمی ایوارڈز۲۰۲۵ء کے لیے اپنی پہلی نامزدگی کے ساتھ عالمی اسٹیج پر آنے کے بعد اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ نامزدگیوں کا اعلان جمعرات کو انٹرنیشنل اکیڈمی آف ٹیلی ویژن آرٹس اینڈ سائنسز نے کیا۔
 دلجیت کو امتیاز علی کی ہدایتکاری میں نیٹ فلکس کے  بایو پک ’امر سنگھ چمکیلا‘ میں ان کے کردار کے لیے بہترین اداکار کے زمرے میں شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ دلجیت نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر اپنی نامزدگی کے بارے میں ایک پوسٹ کو دوبارہ شیئر کیا۔ انہوں نے لکھا، "یہ سب امتیاز آفیشل   سر (ہارٹ ہینڈ ایموجی) کی وجہ سے ہے۔‘‘ انہوں نے نیٹ فلکس انڈیا کو بھی ٹیگ کیا۔
دلجیت کا مقابلہ ڈیوڈ مچل (لڈ وِگ)  اوریول پلا (یو، ایڈکٹو (آئی، ایڈکٹ) اور ڈیاگو واسکیز (ون ہنڈریڈ ایئر آف سالیٹیوڈ) سے ہوگا۔ امر سنگھ چمکیلا نے بہترین ٹی وی مووی/منی سیریز کے زمرے میں بھی نامزدگی حاصل کی ہے، یہ ٹیم کے لیے ایک دُہرا جشن ہے۔
دلجیت کی امر سنگھ چمکیلا کی شریک اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے ان کی اور امتیاز کی نامزدگیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک پوسٹ دوبارہ شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ ’’مجھے اپنی ٹیم، چمکیلا پر بہت فخر ہے۔‘‘ انہوں نے دلجیت اور امتیاز دونوں کو ٹیگ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK