Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہدایتکار امیت رائے نے ’’او مائی گوڈ ۳‘‘ کی تصدیق کی

Updated: August 12, 2025, 10:02 PM IST | Mumbai

ہدایتکار امیت رائے نے اکشے کمار کی فلم ’’او مائی گوڈ ۳‘‘ کی تصدیق کی ہے۔ یاد دہے کہ یہ ’’او مائی گوڈ ۲‘‘ کے بعد کی فلم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ فلم پر کام جاری ہے جو اگلے سال ریلیز ہوگی۔

Amit Rai and Akshay Kumar. Photo: INN
امیت رائے اور اکشے کمار۔ تصویر: آئی این این

’’اومائی گوڈ ۲‘‘ کیلئے مشہور امیت رائے نے تصدیق کی ہے کہ اکشے کمار ’’او مائی گوڈ‘‘ فرنچائز کی اگلی فلم کا حصہ ہوں گے۔ حال ہی میں ہونے والی گفتگو میں ان سے فلم کی کاسٹنگ کے تعلق سے سوال کیا گیا جس کے جواب میں انہوں نے پراعتماد ہوکر کہا ’’وہ تو ہونگے۔‘‘ انہوں نے نشاندہی کی کہ فلم میں اکشے کمار کی موجودگی ضروری ہے کیونکہ وہ فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں۔ امیت رائے نے کہا کہ ’’او مائی گوڈ ۳‘‘ پر کام جاری ہے اور فلم اگلے سال ریلیز ہوگی۔ اے این آئی کے ساتھ اپنی گفتگو میں ہدایتکار امیت رائے نے فلم کےتیسرے انسٹالمنٹ کے تعلق سے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس کا اگلا انسٹالمنٹ تو آئے گا جلد ہی لیکن وہ اس سے بڑا ہوگا جو آپ نے دیکھا ہے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’اکشے کمار ’’او مائی گوڈ ۳‘‘ کا حصہ بھی ہوں گے۔امیت رائے نے فلم میں اکشے کمار کی موجودگی کے تعلق سے کہا کہ ’’ اکشے کمار ’’او مائی گوڈ ۳‘‘ میں واپس آئیں گے کیونکہ وہ فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں۔ فلم پر کام چل رہا ہے اور وہ اگلے سال ریلیز ہوگی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ٹیلر سوئفٹ نے اپنے نئے البم ’’دی لائف آف اے شو گرل‘‘ کا اعلان کیا

کچھ ’’او مائی گوڈ ۲‘‘ کے بارے میں
یاد رہے کہ ’’او مائی گوڈ ۲‘‘ اکشے کمار کی ۲۰۱۲ء کی فلم ’’اومائی گوڈ‘‘ کا سیکوئل ہے۔ ’’او مائی گوڈ ۲‘‘ میں اکشے کمارنے بھگوان شیوا کا کردار نبھایا ہے۔علاوہ ازیں اس فلم میں پنکج ترپاٹھی نے بھی اداکاری کی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK