ٹیلر سوئفٹ نے اپنے ۱۲؍ ویں اسٹوڈیو البم’’دی لائف آف اے شوگرل‘‘ کا اعلان کیا۔ متعدد گریمی ایوارڈ جیتنے والی اس پاپ اسٹار نے منگل کی صبح۱۲؍ بجکر ۱۲؍ منٹ پر اپنی ویب سائٹ پر ایک کاؤنٹ ڈاؤن ٹائمر ختم ہونے کے فوراً بعد اس البم کا اعلان کیا۔
EPAPER
Updated: August 12, 2025, 8:08 PM IST | California
ٹیلر سوئفٹ نے اپنے ۱۲؍ ویں اسٹوڈیو البم’’دی لائف آف اے شوگرل‘‘ کا اعلان کیا۔ متعدد گریمی ایوارڈ جیتنے والی اس پاپ اسٹار نے منگل کی صبح۱۲؍ بجکر ۱۲؍ منٹ پر اپنی ویب سائٹ پر ایک کاؤنٹ ڈاؤن ٹائمر ختم ہونے کے فوراً بعد اس البم کا اعلان کیا۔
ٹیلر سوئفٹ نے اپنے ۱۲؍ ویں اسٹوڈیو البم’’دی لائف آف اے شوگرل‘‘ کا اعلان کیا۔ متعدد گریمی ایوارڈ جیتنے والی اس پاپ اسٹار نے منگل کی صبح۱۲؍ بجکر ۱۲؍ منٹ پر اپنی ویب سائٹ پر ایک کاؤنٹ ڈاؤن ٹائمر ختم ہونے کے فوراً بعد اس البم کا اعلان کیا۔ ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا لیکن ان کی ویب سائٹ پر کہا گیا ہے کہ اس البم کے وائنل ایڈیشنز ۱۳؍اکتوبر سے پہلے بھیجے جائیں گے۔
مداحوں کا طویل عرصے سے یہ خیال تھا کہ سوئفٹ کا۱۲؍ واں البم جلد ہی آنے والا ہے۔ پیر کو ٹیلر نیشن جو پاپ اسٹار کی آفیشل مارکیٹنگ ٹیم کی ایک شاخ ہے ، نے ٹک ٹاک پر۱۲؍ تصویروں کی ایک سلائیڈ شو پوسٹ کی جس کے کیپشن میں لکھا تھا: ’’سوچ رہے ہیں جب اس نے کہا تھا، اگلے دور میں ملتے ہیں۔ ‘‘ ہر تصویر میں سوئفٹ کو نارنجی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کی ویب سائٹ پر موجود پری آرڈر پیج کے مطابق، اس البم کا ایک خاص محدود وائنل ایڈیشن ’’پورٹوفینو اورنج گلٹر‘‘ میں جاری کیا جائے گا۔ ایک خاص کیسٹیٹ ایڈیشن بھی پری آرڈرکیلئے دستیاب ہے۔
مداحوں نے ایک اور اشارہ محسوس کیا جب باریک بینی سے دیکھنے والوں نے نوٹ کیا کہ۱۲؍ منٹ پہلے مشہور نیو ہائٹس پوڈکاسٹ نے بدھ کیلئے ایک ٹیزر پوسٹ کیا۔ یہ شو، سوئفٹ کے بوائے فرینڈ اور کنساس سٹی چیفس کے ٹائٹ اینڈ ٹراوس کیلسی اور ان کے بھائی، سابق فلاڈیلفیا ایگلز کے سنٹر جیسن کیلسی، کی میزبانی میں چلتا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک نارنجی تصویر شیئر کی جس میں ایک پراسرار سلیوٹ تھا، جسے بہت سے لوگ سوئفٹ سمجھ رہے تھے۔ پوڈکاسٹ نے منگل کی صبح اعلان کیا کہ سوئفٹ نیو ہائٹس پر نظر آئیں گی اور ان کی شرکت کا ایک ٹیزر ویڈیو جاری کیا گیا جس میں وہ ایک بریف کیس سے البم نکالتی نظر آتی ہیں۔ البم کا اصل آرٹ ورک، بالکل ان کی ویب سائٹ کی طرح، دھندلا ہوا ہے۔
’’دی لائف آف اے شوگرل‘‘ سوئفٹ کے گریمی نامزد البم ’’دی ٹارچرڈ پوئٹس ڈپارٹمنٹ‘‘ کے بعد آرہا ہے، جو پچھلے سال ریلیز ہوا تھا۔ یہ البم اسپاٹیفائی پر ایک دن میں سب سے زیادہ اسٹریمز حاصل کرنے کا ریکارڈ بنا چکا ہے۔ اسے ۲۰۲۴ء کے گریمی ایوارڈز میں اعلان کیا گیا اور ان کے تاریخی، ریکارڈ توڑنے والے ایئراز ٹور کے دوران ریلیز کیا گیا جس نے دو سالوں میں ۵؍ براعظموں، ۵۳؍شہروں اور۱۴۹؍ شوز سے۲ء۲؍ بلین ڈالر سے زیادہ کمائے اور یہ تاریخ کا سب سے زیادہ کمائی کرنے والا ٹور بن گیا۔ یہ ٹور سوئفٹ کے ارب پتی بننے کا بنیادی سبب بھی بنا۔ ٹور پچھلے دسمبر میں ختم ہوا۔
یہ البم سوئفٹ کا پہلا ریلیز ہے جب سے انہوں نے اپنے پورے میوزک کیٹلاگ پر مکمل کنٹرول واپس حاصل کیا ہے۔ مئی میں، انہوں نے انکشاف کیا تھاکہ انہوں نے اپنے وہ تمام ریکارڈنگز خرید لی ہیں جو اصل میں بگ مشین ریکارڈز کے تحت ریلیز ہوئی تھیں اور بعد میں پرائیویٹ ایکویٹی فرم شیمراک کیپٹل کے پاس تھیں۔ تاہم، اس خریداری کی قیمت ظاہر نہیں کی گئی۔
یہ بھی پڑھئے: متھن اور پلک نے اپنے پہلے ہندوستان کے دورے کے معاہدہ پر دستخط کئے
حالیہ برسوں میں، سوئفٹ اپنے پہلے چھ البمز کو دوبارہ ریکارڈ اور ریلیز کر رہی ہیں تاکہ اپنے میوزک پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر سکیں۔ یہ منصوبہ اس وقت شروع ہوا جب ہائیب امریکہ کے سی ای او اسکوٹر براؤن نے ان کے ابتدائی البمز کے حقوق خریدے اور پھر بیچ دیئے۔ یہ کوشش اس بات کی نمائندگی کرتی ہے کہ سوئفٹ اپنے گانوں اور ان کے استعمال پر خود اختیار رکھ سکیں۔ پچھلے ٹیلرز ورژن ریلیز عام ریکارڈنگز سے بڑھ کر تھیں جن میں نئے ’’فرام دی والٹ‘‘ گانے، ایسٹر ایگ اور بصری مواد شامل تھا، جو ان کے کام کو مزید گہرائی سے سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔