Inquilab Logo

دیشا پٹانی نے’ایک ویلن ریٹرنس‘ کی شوٹنگ مکمل کی

Updated: February 26, 2022, 1:22 PM IST | Agency | Mumbai

دیشا پٹانی نے’ایک ویلن ریٹرنس‘  کی شوٹنگ مکمل کی

Disha Patani .Picture:INN
دیشا پٹانی ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی نے اپنی آنے والی فلم ’’ایک ویلن ریٹرنس‘‘ کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔دیشا پٹانی سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ دیشا پٹانی نےسوشل میڈیا پر اپنی آنے والی فلم ’ایک ولن ریٹرنس‘کی شوٹنگ مکمل ہونے کی اطلاع دی۔دیشاپٹانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ انسٹا کہانیاںشیئرکی ہیں۔کہانی میں دیشا نے ’ایک ویلن ریٹرنس‘کے شوٹنگ سیٹ سے اپنی ٹیم کے ساتھ ۲؍ گروپ فوٹو شیئرکیے۔تصویر کو شیئر کرتے ہوئے دیشا نےلکھا ’’اٹس اے ریپ ہیش ٹیگ ایک ولن ریٹرنس۔‘‘قابل ذکر بات یہ ہے کہ فلم’ایک ویلن ریٹرنس‘ میں دیشا پٹانی کے علاوہ جان ابراہم، ارجن کپور اور تارا ستاریا اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کی ہدایتکاری موہت سوری کررہےہیں۔ ایک ویلن ریٹرنس ۲۰۱۴ءمیںریلیزہونے والی ایک ویلن فرنچائزی کی اگلی فلم ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK