Inquilab Logo Happiest Places to Work

گھریلو باکس آفس: پہلا ہفتہ، ’’وار ۲‘‘کا ۱۷۵؍ کروڑ اور’’قلی‘‘کا ۱۹۵؍ کروڑکا بزنس

Updated: August 18, 2025, 5:50 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اور تمل سینما کی بڑی ریلیز ’’وار ۲‘‘ اور ’’قلی‘‘ نے باکس آفس پر شاندار اوپننگ دی، مگر رجحان دونوں کیلئے مختلف رہا۔ پہلے ہفتے میں جہاں ’’وار ۲‘‘ ۱۷۵ ؍کروڑ پر سست پڑ گئی، وہیں ’’قلی‘‘ نے ۱۹۵ ؍کروڑ کے ساتھ سبقت حاصل کر لی۔

Poster of War 2 and Coolie. Photo: INN
وار ۲؍ اور قلی کا پوسٹر۔ تصویر: آئی این این

رتیک روشن، جونیئر این ٹی آر اور کیارا اڈوانی کی فلم’’ وار۲‘‘ نے ابتدائی اندازوں کے مطابق چار روزہ اوپننگ ویک اینڈ میں ملکی باکس آفس پر تقریباً۲۰۰؍ کروڑ روپے کمالئے۔ اگرچہ یہ نمبر بڑا لگ سکتا ہے لیکن فلم کے بھاری بھرکم بجٹ، فرنچائز سے جڑی آسمان چھوتی توقعات اور اسٹار پاور کے لحاظ سے یہ زیادہ نہیں ہے۔ ’’وار۲‘‘ نے ہندی میں محض۳۰؍ کروڑ کی عام اوپننگ کی جو’’ وار‘‘ کے۵۱؍ کروڑ سے کہیں کم ہے اور اگر تلگو ورژن کو شامل کیا جائے تو پہلے دن کا بزنس تقریباً۵۵؍ کروڑ رہا۔ فلم کی کمائی میں دوسرے دن خاص طور پر ہندی میں زبردست اضافہ ہوا کیونکہ آزادیِ ہند کے موقع پر چھٹی تھی اور اس نےہندوستان میں تقریباً ۶۰؍کروڑ کا بزنس کیا۔ تاہم، تیسرے دن، جو ہفتہ تھا، بزنس میں بڑی کمی دیکھنے کو ملی اور اتوار کو بھی کاروبار میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ 
’’وار۲‘‘ کا چار روزہ ہندوستانی بزنس اب تقریباً۲۰۰؍ کروڑ مجموعی (گراس) کے قریب ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ فلم کیلئے اوپننگ ویک اینڈ سے آگے جانا مشکل ہوگا اور اس کا اختتام تقریباً۲۰۰؍ کروڑ سے زائد نیٹ پر ہی ہو سکتا ہے، جوڈیزاسٹر تصور کیا جا رہا ہے۔ 
’’وار۲‘‘ اور’’قلی‘‘نےہندوستان میں ملا کر اوپننگ ویک اینڈ پر۴۰۰؍ کروڑ کمالئے
ہفتے کی دوسری بڑی ریلیز کو بھی ہندوستان میں ’’ وار۲‘‘ جیسا ہی رجحان دیکھنے کو ملا۔ اگرچہ پہلے دن اس نے بزنس میں بڑی برتری حاصل کی لیکن چار دنوں میں تمل ماس ایکشنر جس میں رجنی کانت مرکزی کردار میں ہیں، کا مجموعی (گراس) بزنس۲۳۰؍ کروڑ اور خالص (نیٹ) تقریباً ۱۹۵؍کروڑ رہا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ’’ وار۲‘‘ اور’’قلی‘‘دونوں نے ہندوستان میں چار روزہ اوپننگ ویک اینڈ پر۴۰۰؍ کروڑ سے زائد کمایالیکن خاص طور پر’’ وار۲‘‘ کیلئے باکس آفس کا رجحان انتہائی مایوس کن ہے۔ دنیا بھر کے باکس آفس پر ’’وار۲‘‘ بمشکل۳۰۰؍ کروڑ تک پہنچ پائے گی۔ جہاں تک’’قلی‘‘کا تعلق ہے، اس فلم نے اب تک تقریبا۴۰۰؍کروڑ کمائے ہیں۔ تاہم، یہ فلم’’ جیلر‘‘ یا ’’لیو ‘‘کے ۶۰۰؍کروڑ سے زائد کے مجموعی بزنس کو عبور نہیں کر پائے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK