جیل میں قید سماجی کارکن عمر خالد کو نیویارک شہر کے میئر ظہران ممدانی کے خط کے جواب میں، ہندوستان نے جمعہ کو کہا کہ عوامی نمائندوں کو دیگر جمہوریتوں میں عدلیہ کی آزادی کا احترام کرنا چاہیے۔
EPAPER
Updated: January 09, 2026, 10:20 PM IST | New Delhi
جیل میں قید سماجی کارکن عمر خالد کو نیویارک شہر کے میئر ظہران ممدانی کے خط کے جواب میں، ہندوستان نے جمعہ کو کہا کہ عوامی نمائندوں کو دیگر جمہوریتوں میں عدلیہ کی آزادی کا احترام کرنا چاہیے۔
جیل میں قید سماجی کارکن عمر خالد کو نیویارک شہر کے میئر ظہران ممدانی کے خط کے جواب میں، ہندوستان نے جمعہ کو کہا کہ عوامی نمائندوں کو دیگر جمہوریتوں میں عدلیہ کی آزادی کا احترام کرنا چاہیے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ ممدانی کو عدالتی معاملات پر تبصرے کرنے کے بجائے ان پر سونپی گئی ذمہ داریوں پر توجہ دینی چاہیے۔واضح رہے کہ یہ تبصرے اس وقت سامنے آئے جب عمر خالد کی دوست بانوجیوتسانا لاہڑی نے ممدانی کے ہاتھ سے لکھے ایک تبصرے کی تصویر شیئر کی، جو انہوں نے نیویارک کے میئر کے طور پر رسمی حلف برداری کے دن لکھا تھا۔
بعد ازاں عمر خالد کے نام لکھے گئے اس مختصر تبصرے میں ممدانی نے کہا، ’’عزیز عمر، میں اکثر تلخی پر آپ کے الفاظ کے بارے میں سوچتا ہوں، اور اسے اپنے آپپر حاوی نہ ہونے دینے کی اہمیت کو۔ آپ کے والدین سے مل کر خوشی ہوئی۔ ہم سب آپ کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔‘‘یہ پیغام خالد کے والدین کو دسمبر۲۰۲۵ء میں امریکہ کے دورے کے دوران ممدانی نے خود دیا تھا۔تاہم وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے پریس بریفنگ میں کہا، ’’ہم توقع کرتے ہیں کہ عوامی نمائندے دیگر جمہوریتوں میں عدلیہ کی آزادی کا احترام کریں۔ ذاتی تعصبات کا اظہار عہدے پر بیٹھے لوگوں کو زیب نہیں دیتا۔ ایسے تبصروں کی بجائے، ان پر سونپی گئی ذمہ داریوں پر توجہ دینا بہتر ہوگا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: جلگائوں میں ہندو کے گھر سے اٹھا مسلم کا جنازہ ، گائو ں کی ہر آنکھ پرنم
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ۵؍ جنوری کو سپریم کورٹ نے۲۰۲۰ء دہلی فسادات معاملے میں سماجی کارکنان عمر خالد اور شرجیل امام کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا ۔ جبکہ عدالت عظمیٰ نے گلفشاں فاطمہ، میران حیدر، شفاء الرحمٰن، محمد سلیم خان اور شاداب احمد کو ضمانت دے دی، یہ تبصرہ کرتے ہوئے کہ ان کی قصور واری، اگر کوئی ہے، محدود نوعیت کی لگتی ہے۔ تاہم، عدالت نے عمر خالد اور شرجیل امام کو اسی طرح کی راحت دینے سے انکار کر دیا۔