Updated: January 03, 2026, 4:20 PM IST
| Mumbai
ڈان ۳ ایک بار پھر خبروں میں ہے۔ رنویر سنگھ، کیارا اڈوانی اور وکرانت میسی کے پروجیکٹ چھوڑنے کے بعد اب فرحان اختر اداکار رجت بیدی کو ایک اہم کردار کے لیے زیرِ غور لا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، جنوری کے وسط میں باضابطہ ملاقات متوقع ہے۔ وکرانت میسی نے کردار کی گہرائی سے عدم اطمینان کے باعث علاحدگی اختیار کی تھی، جبکہ دیگر ممکنہ ناموں پر میکرز نے کوئی سرکاری بیان نہیں دیا۔
رجت بیدی۔ تصویر: آئی این این
’’ڈان ۳‘‘ مسلسل خبروں میں ہے۔ فرحان اختر کے اس پراجیکٹ نے پہلے رنویر سنگھ کے باہر ہونے کے بعد خاصا آن لائن شور پیدا کیا، اور پھر کیارا اڈوانی اور وکرانت میسی کی علاحدگی نے بحث کو مزید تیز کر دیا۔ اب ایک تازہ پیش رفت سامنے آئی ہے جس نے کہانی میں نیا موڑ ڈال دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، فرحان اختر اداکار رجت بیدی کو کاسٹ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، جن کی بالی ووڈ میں حالیہ دوسری اننگز نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی ہے۔ ۵۱؍ سالہ اداکار اس وقت فرنچائز کے تیسرے باب میں ایک کلیدی کردار کے لیے میکرز کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ رجت بیدی کو وکرانت میسی کے ممکنہ متبادل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو حال ہی میں اس پروجیکٹ سے الگ ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: کوہلی نے رچرڈس کا ریکارڈ توڑ دیا
ذرائع نے بتایا، ’’فرحان اختر اس کردار کے لیے رجت بیدی پر غور کر رہے ہیں جو پہلے وکرانت میسی کو آفر کیا گیا تھا۔ اداکار اور پروڈیوسر کے درمیان ابتدائی بات چیت ہو چکی ہے اور دونوں جنوری کے وسط میں ممبئی میں کھار کے دفتر میں ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔‘‘ جولائی ۲۰۲۵ء میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق، وکرانت میسی نے یہ فلم اس وجہ سے چھوڑ دی کہ کردار میں انہیں مطلوبہ گہرائی محسوس نہیں ہو رہی تھی اور اس میں بڑی تخلیقی تبدیلی کی ضرورت تھی۔ اسی دوران آن لائن رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ آدتیہ رائے کپور اور وجے دیوراکونڈا کو ممکنہ متبادل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، تاہم میکرز نے ان دعوؤں کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔
یہ بھی پڑھئے: ریئل میڈرڈ کے مداحوں کو جھٹکا، ایمباپے ۳؍ ہفتوں کیلئے میدان سے باہر!
ڈان ۳ اپنے اعلان کے بعد سے ہی غیر یقینی صورتِ حال کا شکار رہی ہے۔ رنویر سنگھ کے ہائی پروفائل ایگزٹ کے بعد کیارا اڈوانی اور وکرانت میسی کی علاحدگی نے تخلیقی اختلافات اور کردار سے متعلق خدشات کو جنم دیا۔ اس کے بعد مختلف نام گردش میں آئے، اور اب رجت بیدی کی ممکنہ شمولیت نے فرنچائز کو ایک بار پھر خبروں میں لا کھڑا کیا ہے۔ امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کے بعد مداح اب بھی اپنے اگلے ڈان کے حتمی اعلان کے منتظر ہیں، جبکہ میکرز کی تلاش جاری ہے۔