Inquilab Logo Happiest Places to Work

فیفا ورلڈکپ:کروشیا نےناک آؤٹ مرحلے میں رسائی کی امید برقرار رکھی

Updated: June 24, 2026, 5:05 PM IST | New York

میچ کے آخری مرحلے میں ۵۴؍ویں منٹ پر متبادل کھلاڑی اینٹی بڈیمیرکے گول کی بدولت کروشیا نے کرو یا مرو والے مقابلے میں پناما کو ۰۔۱؍گول سے شکست دے دی ۔

Crotian Players.Photo:X
کروشیا کے کھلاڑی۔ تصویر:ایکس

میچ کے آخری مرحلے میں ۵۴؍ویں منٹ پر متبادل کھلاڑی اینٹی بڈیمیرکے گول کی بدولت کروشیا نے کرو یا مرو والے مقابلے میں پناما کو ۰۔۱؍گول سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کی اپنی امیدیں زندہ رکھیں۔


ٹورنٹو اسٹیڈیم میں سست اور بغیر گول کے پہلے ہاف کے بعد کروشیا نے بریک کے بعد پناما کی مضبوط دفاعی لائن کو توڑ دیا، جب متبادل کھلاڑی بڈیمیر نے میدان میں آنے کے صرف چار منٹ بعد ہی گول کردیا، جو بالآخر  فیصلہ کن ثابت ہوا۔ یہ ورلڈ کپ میں کروشیا کی پہلی فتح ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ٹی ۲۰؍خواتین ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو۱۱۳؍ رن سے ہرایا


تین منٹ بعد واترینی (کروشین ٹیم) ایک اور گول کے قریب تھی، جب ۴۰؍ سالہ لوکا موڈرچ  جو اپنا۲۰۰؍ واں بین الاقوامی میچ کھیل رہے تھے ، نے بریک اوے پر مارکو پاسالک کو پاس دیا، لیکن پناما کے گول کیپر اورلینڈو موسکیرا نے پاسالک کے شاٹ کو روک دیا۔ ۶۷؍ویں منٹ میں پناما کے پاس اسکور برابر کرنے کے مسلسل تین مواقع تھے، لیکن کروشیا کے گول کیپر ڈومینک لیواکوچ نے شاندار دفاع کیا۔

یہ بھی پڑھئے:ہارر صنف میں عمران ہاشمی کی واپسی، نئی میوزیکل ہارر فلم ’’روح‘‘ کا اعلان

اب گروپ ایل کا فیصلہ ہفتے کے روز ہوگا، جہاں انگلینڈ اور گھانا چار، چار پوائنٹس کے ساتھ برابر ہیں جبکہ کروشیا کے تین پوائنٹس ہیں۔ انگلینڈ کا مقابلہ ایسٹ رُدرفورڈ، نیو جرسی میں لاس کینیلیروس (پناما) سے ہوگا، جبکہ گھانا اور کروشیا فلاڈیلفیا میں کھیلیں گے۔ دو بار ورلڈ کپ کھیلنے کے باوجود وہ اب بھی اپنے پہلے ورلڈ کپ پوائنٹس کی تلاش میں ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK