Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ڈان ۳‘‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ شاہ رخ خان اور پرینکا چوپڑہ کی انٹری

Updated: July 07, 2025, 10:00 PM IST | Mumbai

خبروں کے مطابق فرحان اختر نے رنویر سنگھ کی مرکزی کردار والی فلم ’’ڈان ۳‘‘ میں ایک اہم کردار کیلئے شاہ رخ خان سے رابطہ کیا ہے جس کیلئے شاہ رخ تیار بھی ہوگئے ہیں۔ فلم میں پرینکا چوپڑہ بھی نظر آسکتی ہیں۔

Shah Rukh Khan and Priyanka Chopra. Photo: INN.
شاہ رخ خان اور پرینکا چوپڑہ۔ تصویر: آئی این این۔

جولائی بالی ووڈ کیلئے کئی لحاظ سے اہم ثابت ہوا ہے۔ ’’رامائن‘‘ اور ’’دھرندر‘‘ کی جھلکیاں دیکھنے کے بعد مداح پُرجوش ہیں کہ بالی ووڈ میں اچھی فلمیں بنائی جارہی ہیں۔ اسی درمیان ’’ڈان ۳‘‘ کے متعلق اہم خبر وائرل ہوئی ہے۔ انڈیا ٹوڈٹے کی ایک رپورٹ کے مطابق، رنویر سنگھ کے مرکزی کردار والی فلم’’ڈان ۳‘‘ میں شاہ رخ خان مہمان اداکار کے طور پر نظر آئیں گے۔ ان کے کردار کے بارے میں تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے۔ تاہم، فرحان اختر نے شاہ رخ خان سے اس ضمن میں بات چیت کی ہے۔ شاہ رخ خان اس وقت ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن انہوں نے فرحان کا بتایا ہوا کردار ادا کرنے کیلئے ہامی بھر لی ہے۔‘‘ رپورٹ کہتی ہے کہ شاہ رخ خان پاور فل مہمان اداکار کا کردار ادا کریں گے۔ 
اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق ہوتا ہے تو ’’ڈان ۳‘‘ میں رنویر سنگھ اور شاہ رخ خان اسکرین شیئر کرتے نظر آئیں گے۔ دریں اثناء، بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’’ڈان ۳‘‘ میں پرینکا چوپڑہ بھی نظر آسکتی ہیں۔ ‘‘ خیال رہے کہ ’’ڈان ۳‘‘ اعلان کے بعد سے مسلسل تاخیر کا شکار ہے جس کی اہم وجوہات میں سے ’’ڈان‘‘ کی شکل میں شاہ رخ کے بجائے رنویر کو کاسٹ کرنا ہے۔ علاوہ ازیں، رنویر مارشل آرٹس کی ٹریننگ لے رہے ہیں تاکہ کردار کو بہتر طریقے سے ادا کرسکیں۔ اس فلم میں کیارا اڈوانی ہیروئن کا کردار ادا کریں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK