ڈی آر کانگو نے حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بدھ کی دیر رات فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ `کے مقابلے میں مضبوط دعویدار پرتگال کو ۱۔۱؍گول سے ڈرا پر روک کر ایک پوائنٹ چھین لیا۔
EPAPER
Updated: June 18, 2026, 3:24 PM IST | New York
ڈی آر کانگو نے حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بدھ کی دیر رات فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ `کے مقابلے میں مضبوط دعویدار پرتگال کو ۱۔۱؍گول سے ڈرا پر روک کر ایک پوائنٹ چھین لیا۔
ڈی آر کانگو نے حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بدھ کی دیر رات فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ `کے مقابلے میں مضبوط دعویدار پرتگال کو ۱۔۱؍گول سے ڈرا پر روک کر ایک پوائنٹ چھین لیا۔
A Portuguesa 🇵🇹🫂#VaiDarPortugal | #FIFAWorldCup pic.twitter.com/YXuHMoZvmH
— Portugal (@selecaoportugal) June 17, 2026
رابرٹو مارٹنیز کی کوچنگ میں پرتگال کی ٹیم بڑی امیدوں کے ساتھ ٹورنامنٹ میں اتری تھی، جس میں کرسٹیانو رونالڈو، برونو فرنانڈیس اور برنارڈو سلوا جیسے عالمی معیار کے کھلاڑی شامل ہیں۔ لیکن میچ پر غلبہ حاصل کرنے کے باوجود وہ ڈی آر کانگو کے دفاع کو عبور نہ کر سکے۔
یہ بھی پڑھئے:گروک اے آئی کا استعمال ایران پر حملوں میں کیا گیا
دوسری طرف، ڈی آر کانگو ۱۹۷۴ء کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ میں حصہ لے رہا تھا اور اس نے پہلے ہاف کے اختتام سے عین قبل اپنا پہلا گول کر کے تاریخ رقم کر دی۔ ڈی آر کانگو نے اپنے مضبوط دفاع پر بھروسہ کرتے ہوئے پرتگال کو برابر روکے رکھا۔ پرتگال نے پہلا گول کیا۔ جواؤ نیوس کے بروقت لگائے جانے والے ہیڈر سے پرتگال نے برتری حاصل کی۔
نیٹونے بائیں جانب سے شاندار پاس دیا اور باکس کے اندر نیوس کو خالی جگہ ملی، انہوں نے بہت سمجھداری سے گول کیا اور گیند کو گول کیپر کی پہنچ سے دور رکھا۔ کانگو نے پہلے ہاف کے انجری ٹائم میں برابری کا گول داغا۔ یہ ان کا پہلا ورلڈ کپ گول تھا۔ پرتگال حیران رہ گیا۔ یون ویسا نے ہیڈر سے گول کیا اور اسٹینڈز میں موجود شائقین خوشی سے جھوم اٹھے۔
یہ بھی پڑھئے:کنگنا رناوت کی ’’بھارت بھاگیہ ودھاتا‘‘ بری طرح ناکام، مسلسل ۱۳؍ ویں فلاپ فلم بنی
دوسرے ہاف میں پرتگال نے کافی کوشش کی لیکن اسے فاتح گول نہ مل سکا۔ رونالڈو واضح مواقع نہ بنا سکے اور جو ایک دو مواقع ملے اس کا فائدہ نہ اٹھا سکے۔ رونالڈو خود بھی مایوسی میں اپنا سر ہلاتے نظر آئے۔ آخری سیٹی بجنے پر ڈی آر کانگو کے حامی خوشی سے جھوم اٹھے۔ ان کی ٹیم نے وہ کام کر دکھایا جس کی کسی کو امید نہیں تھی۔ پرتگال کو ڈرا پر روک کر ڈی آر کانگو نے ورلڈ کپ میں ایک بڑا اپ سیٹ کر دیا۔