ملیکا شیراوت کا اصل نام ریمالامبا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کے والد نہیں چاہتے تھے کہ وہ فلموں میں کام کریں۔ ان کا خیال تھاکہ فلمی دنیا میں جانے سے خاندان کی بدنامی ہوگی۔
EPAPER
Updated: October 25, 2026, 11:39 AM IST | Mumbai
ملیکا شیراوت کا اصل نام ریمالامبا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کے والد نہیں چاہتے تھے کہ وہ فلموں میں کام کریں۔ ان کا خیال تھاکہ فلمی دنیا میں جانے سے خاندان کی بدنامی ہوگی۔
فلمی دنیا میں اپنی الگ شناخت بنانے کے لیے اداکارائیں اکثر نئے نام اختیار کرتی ہیں، لیکن بعض اوقات اس فیصلے کے پیچھے شہرت حاصل کرنے سے زیادہ گہری کہانی چھپی ہوتی ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ ملیکا شیراوت کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ فلموں میں آنے سے پہلے ان کا نام ریما لامبا تھا، لیکن فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد انہوں نے اپنا نام تبدیل کرکے ملیکا شیراوت رکھ لیا۔ اس فیصلے کے پیچھے ان کی اپنی شناخت بنانے کی خواہش کے ساتھ والد کی مخالفت اور ماں کی حمایت کی کہانی بھی جڑی ہوئی ہے۔ ملیکا شیراوت کا اصل نام ریمالامبا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کے والد نہیں چاہتے تھے کہ وہ فلموں میں کام کریں۔ ان کا خیال تھاکہ فلمی دنیا میں جانے سے خاندان کی بدنامی ہوگی۔ مخالفت اس حد تک بڑھ گئی تھی کہ ان کے والد نے انہیں خاندان سے الگ کرنے کی بات بھی کہہ دی تھی۔ ملیکا نے اس واقعے کو اپنی زندگی کا اہم موڑ قرار دیا۔ ان کے مطابق، جب والد نے فلموں میں کام کرنے کو خاندان کی عزت کے خلاف بتایا تو انہوں نے بھی فیصلہ کیا کہ وہ اپنے والد کاخاندانی نام استعمال نہیں کریں گی۔ اس طرح نام کی تبدیلی ان کے لیے اپنی الگ شناخت قائم کرنے کا ایک ذریعہ بن گئی۔ ملیکا نے۲۰۰۵ءمیں دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ اس وقت فلمی دنیا میں ریما نام کی کئی اداکارائیں موجود تھیں۔ وہ ایسا نام چاہتی تھیں جو منفرد ہو اور جس کے ذریعے انہیں آسانی سے پہچانا جا سکے۔ انہیں ’’ملیکا‘‘ نام پسند آیا، جس کے معنی ملکہ کے ہیں۔ نام کے دوسرے حصے ’شیراوت‘ کے انتخاب کے پیچھے بھی ایک خاص وجہ تھی۔ ملیکا نے اپنے والد کا خاندانی نام لامبا استعمال کرنے کے بجائے اپنی ماں کے نام سے وابستہ شیراوت نام اپنایا۔ اس طرح ان کی نئی شناخت میں ان کی ماں کے لیے محبت اور احترام کا جذبہ بھی شامل ہوگیا۔