• Sun, 25 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

تائیوان میں تباہی مچانے کے بعد طوفان چمپی چین کی جانب بڑھ رہا ہے

Updated: October 25, 2026, 12:03 PM IST | Taipei City

تائیوان اور جاپان کے انتہائی جنوبی جزائر میں تباہی مچانے کے بعدطاقت ور طوفان ’چمپی‘ سنیچرکے روز چین کی جانب بڑھنےلگا۔ طوفان کے باعث ہزاروں گھروں کی بجلی گل ہوگئی، جبکہ سیکڑوں پروازیں منسوخ کرنی پڑیں۔

A glimpse of the devastation caused by a storm in Taiwan. Photo: INN
تائیوان میں طوفان سے ہونے والی تباہی کی ایک جھلک۔ تصویر: آئی این این

تائیوان اور جاپان کے انتہائی جنوبی جزائر میں تباہی مچانے کے بعدطاقت ور طوفان ’چمپی‘ سنیچرکے روز چین کی جانب بڑھنےلگا۔ طوفان کے باعث ہزاروں گھروں کی بجلی گل ہوگئی، جبکہ سیکڑوں پروازیں منسوخ کرنی پڑیں۔ تائیوان میں ایک شخص ہلاک اور ۶۰۰؍سے زائد افراد زخمی ہوگئے، جبکہ حکام نے طوفان کی آمد سے قبل۵؍ ہزار سے زائد افراد کو ان کے گھروں سے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا تھا۔ 
ہوا کی رفتار میں کمی
جوائنٹ ٹائیفون وارننگ سینٹرکی تازہ اطلاع کے مطابق، ہوا کی رفتار کم ہوکر۱۰۲؍کلومیٹر فی گھنٹہ رہ جانے کے بعد طوفان چمپی کی شدت گھٹ گئی۔ حالیہ دنوں میں بحرالکاہل سےگزرتے ہوئے یہ طوفان کچھ وقت کے لیے سپر ٹائیفون کی شدت اختیارکرگیا تھا، جس کے دوران ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ مسلسل رفتار تقریباً ۳۰۰؍کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل کے لیے امریکی فوجی حمایت کا خاتمہ کچھ وقت کی بات ہے: نیتن یاہو

۳ء۴؍لاکھ گھربجلی سے محروم
تائیوان میں جمعرات سے طوفان کے متعلق انتباہ جاری کیے جانے کے بعد حکام نے بڑے پیمانے پر حفاظتی اقدامات کیے۔ طوفان نے کئی علاقوں میں درخت اکھاڑ دیے، بجلی کی تاریں گرا دیں اور بعض مقامات پرمختصر مدت کے لیے سیلابی صورت حال پیدا کردی۔ شدید ہواؤں اور موسلا دھار بارش کے باعث۳؍ لاکھ ۴۰؍ ہزارسے زائد گھروں کی بجلی متاثر ہوئی تھی، تاہم حکام کے مطابق ۹۰؍ فیصد سے زیادہ متاثرہ گھروں کو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی۔ 
طوفان چین کی جانب بڑھنے لگا
طوفان جزیرے کے شمال مشرقی حصے سے دور ہوکر چین کی جانب بڑھنے لگا، لیکن شمالی اور وسطی تائیوان میں بیشتر دکانیں دوسرے روز بھی بند رہیں۔ مرکزی محکمہ موسمیات کی عہدیدار وو وان ہوا نے ایک بریفنگ میں کہا کہ اگرچہ طوفان بتدریج دور ہورہا ہے، تاہم ساحلی علاقوں میں اب بھی بلند لہروں اور تیز ہواؤں کے جھکڑوں کا خطرہ برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، تائیوان کے شمال مشرقی ضلع ییلان کے قریب طوفان نے اپنا رخ تبدیل کرتے ہوئے چکر لگایا، جس کے باعث جمعرات سے اب تک وہاں کم از کم ۶۵؍ سینٹی میٹر(تقریباً۲۶؍انچ) بارش ریکارڈ کی گئی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK