Inquilab Logo

شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن کے پاؤں کی نس کٹ گئی

Updated: October 28, 2022, 12:38 PM IST | Agency | Mumbai

 بالی ووڈکےشہنشاہ امیتابھ بچن نے انکشاف کیاہے کہ کچھ دن قبل اپنے رئیلٹی شو ’کون بنے گاکروڑ پتی‘ کی شوٹنگ کے دوران ان کے پاؤں کی نس کٹ گئی۔

Amitabh Bachchan. Picture:INN
امیتابھ بچن ۔ تصویر:آئی این این

 بالی ووڈکےشہنشاہ امیتابھ بچن نے انکشاف کیاہے کہ کچھ دن قبل اپنے رئیلٹی شو ’کون بنے گاکروڑ پتی‘ کی شوٹنگ کے دوران ان کے پاؤں کی نس کٹ گئی۔ امیتابھ بچن ایک غیر ملکی ویب سائٹ پر اپنے بلاگ شائع کرتے ہیں جنہیں دنیا بھر میں موجود ان کے مداح بےحد دلچسپی کے ساتھ پڑھتے ہیں خبروںکےمطابق اپنے حالیہ بلاگ میں ورسٹائل اداکارنےانکشاف کیا ہے کہ کچھ  دن قبل ایک تیز دھار آلے سے ان کے پاؤں کی نس کٹ گئی جس کے باعث  کافی خون بہہ گیا تھا۔امیتابھ بچن نے بلاگ میں لکھا کہ ’’پاؤں کی نس کےکٹنے پر شدید خون بہنا شروع ہوگیا، مجھے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں خون نہ رُکنے کے باعث کئی ٹانکے بھی آئے اور زخم کی مرہم پٹی کی گئی۔ میرا بروقت علاج سیٹ پر موجود ٹیم کی مدد سے مکمل ہو پایا۔‘‘ کون بنے گا کروڑ پتی کے میزبان امیتابھ بچن نےبتایا کہ ’’ڈاکٹرز نے مشورہ دیا کہ چلنے اور نہ ہی کھڑےہونے کی کوشش کریں یہاں تک کہ ٹریڈمل واک کے ذریعے بھی اس پر دباؤ ڈالنے کی اجازت نہیں ہے۔‘‘انہوں  نے اپنی تکلیف کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’بعض اوقات حد درجہ کی تسکین خوشی یا غم لا سکتی ہے لیکن انتہا نہیں رہتی اور کبھی نہیں رہتی، وہ یا تو فناہو جاتی ہے یا جسم اور لاشوں پر انمٹ نشان چھوڑ جاتی ہےاور اس سے نکلنے میں تھوڑا وقت لگتا ہے، خدا میری مدد کرو۔‘‘ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتےامیتابھ بچن نے اپنی ایک تصویرسوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس میں ان کے اُلٹے پاؤں پر پٹی بندھی دیکھی جا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK