Inquilab Logo Happiest Places to Work

رتیک روشن اور راکیش روشن نے پہلی مرتبہ اسکرین شیئر کی

Updated: May 03, 2025, 10:28 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ کے مشہور فلمساز راکیش روشن اور مشہور اداکار رتیک روشن نے موبائل انڈیا کےا شتہار کیلئے پہلی مرتبہ اسکرین شیئر کی۔ موبائل انڈیا نے یہ اشتہار اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

بالی ووڈ کی باپ بیٹا جوڑی رتیک روشن اور راکیش روشن نےموبائل انڈیا کے اشتہار کے ذریعے پہلی مرتبہ ایک ساتھ  اسکرین شیئر کی۔موبائل انڈیا کے اس اشتہار میں رتیک روشن کو ڈرائیو کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور وہ ایسی جگہ پہنچے ہیں جہاں راکیش روشن ان کا انتظار کر رہے ہیں۔ رتیک روشن کے پہنچنے کے بعد راکیش روشن اپنےبیٹے کے کندھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے ا س سے سوال کرتے ہیں ’’تو کیسا رہا سفر؟‘‘ رتیک جواب دیتے ہیں ’’ناقابل فراموشـ۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: سلمان کی فلمیں اس لئے ناکام ہوتی ہیں کہ وہ اپنے دوستوں کو کاسٹ کرتے ہیں : شہزاد خان 

موبائل انڈیانے اپنے انسٹاگرام پر یہ ریل شیئر کی ہے اور رتیک روشن کو بھی ٹیگ کیا ہے۔ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے ’’ ناقابل فراموش سفر۔‘‘یہ ویڈیو رتیک روشن کے مداحوں کو کافی پسند آیا۔ صرف ایک گھنٹے میں اس ویڈیو کو ملین ویوز ملے۔ راکیش روشن نے بھی اس اشتہار کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے اور اپنے بیٹے پر فخر کااظہار کیا ہے۔ راکیش روشن نے اشتہار شیئر کرتے ہوئے اپنے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے ’’میں نے اپنے بیٹے کے ساتھ پہلی مرتبہ اسکرین شیئر کی ہے۔ ان لمحوں کو یادگار بنایا۔ آن اور آف کیمرہ میں۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: ’’ہاؤس فل ۵‘‘ کا پہلا نغمہ ’’لال پری‘‘ ریلیز

یاد رہے کہ ایسا پہلی مرتبہ ہے جب رتیک روشن اورراکیش روشن نے کسی اشتہار کیلئے پہلی مرتبہ ایک ساتھ اسکرین شیئر کی ہے۔ راکیش روشن نے ۲۰۰۰ء میں رتیک روشن کو فلم ’’کہو نا پیار ہے‘ ‘ میں بطور ہیرو لانچ کیا تھا۔ بعد ازیں رتیک روشن نے راکیش روشن کی فلم فرینچائز ’’کریش‘‘ میں بھی بطور ہیرو اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK