• Thu, 04 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

Le Bal des Débutantes 2025 میں محمد علی جناح کی پڑپوتی ایلا واڈیا توجہ کا مرکز

Updated: December 04, 2025, 6:17 PM IST | Paris

ایلا واڈیا نے Le Bal des Débutantes 2025 میں شاندار ڈیبیو کیا۔ وہ ہندوستان کے معروف واڈیا خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور پاکستان کے بانی محمد علی جناح کی پڑپوتی ہیں۔ ایلی صعب کے دلکش گاؤن میں ان کا انداز نمایاں رہا۔

Ella Wadia at Le Bal des Débutantes 2025 held in Paris. Photo: X
پیرس میں منعقدہ Le Bal des Débutantes 2025 میں ایلا واڈیا۔ تصویر: ایکس

پیرس میں منعقدہ Le Bal des Débutantes 2025 میں ایلا واڈیا نے ایک دلکش اور یادگار ڈیبیو کیا، جس کے ساتھ ہی وہ عالمی اسپاٹ لائٹ میں آگئیں۔ ایلا کا تعلق ہندوستان کے مشہور ترین کاروباری خاندانوں میں سے ہے، اور ان کا تاریخی پس منظر، خاص طور پر بانی پاکستان محمد علی جناح سے نسبتی تعلق، اس تقریب میں ان کی شخصیت کو مزید نمایاں بنا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: اکشے کمار کی بھانجی سمرفلم’ اکیس‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھیں گی

ایلا واڈیا کون ہیں؟
ایلا کے والد جہانگیر واڈیا ہندوستان کے معروف صنعتی گروپ کے اہم ستونوں میں سے ہیں، جو بامبے ڈائنگ، گو فرسٹ اور بامبے ریئلٹی جیسے بڑے کاروباروں کی قیادت کرتے ہیں۔ ان کی والدہ سلینا واڈیا ایک معروف فیشن ڈیزائنر ہیں۔ دلچسپی کی اصل وجہ ایلا کا منفرد خاندانی سلسلہ ہے، وہ محمد علی جناح کی پڑپوتی ہیں۔
ان کا نسب اس طرح جڑتا ہے: جناح کی اکلوتی بیٹی دینا جناح نے ممتاز پارسی صنعتکار نیول واڈیا سے شادی کی۔ اس جوڑے کے بیٹے نصلی واڈیا واڈیا گروپ کے موجودہ چیئرمین ہیں۔نصلی واڈیا کے بیٹے جہانگیر واڈیا، ایلا کے والد، ہیں۔ اس تاریخی رشتے نے ایلا کو پیرس کے اس شاندار سماجی ایونٹ کی سب سے زیادہ زیرِبحث ڈیبیوٹنٹ بنا دیا۔

محمد علی جناح، ایک تاریخی پس منظر
محمد علی جناح ۱۹۴۷ء میں تقسیم ہند کے بعد پاکستان کے پہلے گورنر جنرل بنے۔ انہوں نے دو شادیاں کیں:پہلی ایمبائی جناح (پہلی اہلیہ، جن کا جلد انتقال ہو گیا)،اور دوسری رتن بائی پیٹٹ (پارسی خاتون جن سے ان کی بیٹی دینا پیدا ہوئیں)۔ دینا کی نیول واڈیا سے شادی نے مبینہ طور پر باپ اور بیٹی کے درمیان دوریاں پیدا کیں لیکن اسی رشتے نے واڈیا خاندان کو جناح کے تاریخی ورثے سے جوڑ دیا، اور آج ایلا واڈیا اس سلسلے کی چوتھی نسل کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: سعید مرزا کی تین کلاسک فلمیں آئی ایف ایف کے میں دکھائی جائیں گی

Le Bal میں ایلا واڈیا کا دلکش انداز
اپنے ڈیبیو کے موقع پر ایلا نے ایلی صعب (Elie Saab) کا ایک شاندار گاؤن پہنا۔ یہ گاؤن جدید انداز اور کلاسیکی خوبصورتی کا حسین امتزاج تھا۔ خیال رہے کہLe Bal des Débutantes، ۱۹۵۸ء سے جاری ہے۔ اس میں دنیا بھر کے معروف خاندانوں کی نوجوان خواتین کو متعارف کرانے کی ایک معزز روایت ہے۔

۲۰۲۵ء کے نمایاں شرکاء
اس سال کے Le Bal میں مختلف ممالک کے ممتاز خاندانوں کی نوجوان خواتین نے حصہ لیا، جن میں شامل ہیں: کیرولینا لانسنگ، ایزابیل ڈی اورلینز، لیڈی ارمینٹا اسپینسرچرچل، جلیان چان، یولیا ڈی اورلینز بوربن، الموڈینا ڈیلی ڈی اورلینز، ازابیل وون پرفال، روبی کیمپر، ایلس وانگ، سارہ بی ایولینس، جوزفین ہاس، ایلیزا لنڈروت، الیگزینڈرا موکسی اور ایرینی ظریفی۔ ایلا واڈیا ان تمام میں خصوصی توجہ کا مرکز رہیں۔ ان کی خاندانی وراثت اور شاندار انداز نے انہیں اس سال کے ایونٹ کی نمایاں شخصیت بنا دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK