Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایلی ایوررام کی بالی ووڈ میں عمر کے دباؤ پر تنقید

Updated: August 30, 2025, 8:03 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ ایلی ایورام نے ایک تقریب میں کہا کہ سبھی چاہتے ہیں کہ ہیروئن ہمیشہ ۲۰؍ سال کی نظرآئے۔ یہ کیسے ممکن ہے؟

Bollywood actress Elli Avram. Photo: INN
بالی ووڈ اداکارہ ایلی ایورام۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ ایلی ایورام نے حال ہی میں ویمنز ہیلتھ اینڈ بک لانچ کی تقریب میں شرکت کی جہاں صحت پر سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب’’ہیل یور گٹ، مائنڈ اینڈ ایموشنز‘‘ کی کامیابی کا جشن منایا جارہا تھا۔ اس کی مصنفہ ڈمپل جانگڑا ہیں۔ ڈاکٹر مدھو چوپڑا، ونتی لودھا، ڈاکٹر آر چین راج جین اور آئرہ لودھا کے ساتھ پینل ڈسکشن میں ایلی بھی شامل تھیں جہاں انہوں نے فلم انڈسٹری میں ’’بڑھتی عمر‘‘ پر کھل کر بات چیت کی۔انہوں نے اداکارہ کو درپیش غیر حقیقی توقعات کے بارے میں کہا کہ ’’یہ ایک جدوجہد ہے۔ ہم اداکاراؤں کو باور کرایا جاتا ہے کہ تمہیں ہمیشہ ۲۰؍ سال ہی کا نظر آنا چاہئے۔ یہ مضحکہ خیز ہے۔ مگر ہمیں کام کیلئے اپنے آپ کو اپنے جسم کو ایسے عمل سے گزارنا پڑتا ہے جو درحقیقت زہریلا ہے۔ میں اب بھی یہی تلاش کررہی ہوں کہ اپنے آپ کو صحتمند رکھنے کیلئے کون سے طریقے اپناؤں جن سے میرے جسم میں کیمیکل یا زہر نہ پہنچے۔ بہت سی قدرتی چیزیں ہیں جو آپ کو تر وتازہ رکھ سکتی ہیں۔ ‘‘
اداکارہ نے اعتراف کیا کہ وقت کے ساتھ ساتھ تندرستی کی ان کی سمجھ میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’صحت کی اہمیت اور اپنے آپ پر کام کرنے کی اہمیت کے بارے میں آہستہ آہستہ اندازہ ہورہا ہے۔ بعض اوقات ہم سیکھتے ہیں اور پھر اس پر عمل کرتے ہیں۔ میں ہمیشہ سے ایسی رہی ہوں کہ قدرتی چیزوں کو زندگی میں شامل کروں کیونکہ میرے والدین نے میری پرورش اسی طرح کی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’میرا خاندان مختلف غذاؤں کے تعلق سے مطالعہ کرتا رہتا ہے۔ یہ سمجھنا ضروری ہے کہ ہم اپنے جسم میں کیا ڈال رہے ہیں اور باہر اس کا کیا نتیجہ برآمد ہوگا۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK