ڈریم۱۱؍ نے۲۰۲۳ء میں۳۵۸؍ کروڑ روپے کے معاہدے کے ساتھ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی جرسی اسپانسر شپ حاصل کی تھی۔ یہ معاہدہ جولائی۲۰۲۳ء سے مارچ۲۰۲۶ء تک تھا۔
EPAPER
Updated: August 30, 2025, 10:07 PM IST | Mumbai
ڈریم۱۱؍ نے۲۰۲۳ء میں۳۵۸؍ کروڑ روپے کے معاہدے کے ساتھ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی جرسی اسپانسر شپ حاصل کی تھی۔ یہ معاہدہ جولائی۲۰۲۳ء سے مارچ۲۰۲۶ء تک تھا۔
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے اپنی قومی کرکٹ ٹیم کی جرسی کے لیے نئے اسپانسر کی تلاش شروع کر دی ہے۔ یہ مشق اس وقت شروع ہوئی جب آن لائن گیمنگ کے پلیٹ فارم ڈریم۱۱؍ نے حال ہی میں نافذ کیے گئے آن لائن گیمنگ قوانین کی وجہ سے اپنی شراکت ختم کردی۔ بی سی سی آئی اب۲۰۲۵ء سے۲۰۲۸ء تک تقریباً۴۵۲؍ کروڑ روپے کے نئے اسپانسر شپ ڈیل کی امید کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئیے:ہندوستان کی معیشت الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ میں ترقی کر رہی ہے : اشونی ویشنو
ڈریم۱۱؍ نے۲۰۲۳ء میں۳۵۸؍ کروڑ روپے کے معاہدے کے ساتھ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی جرسی اسپانسر شپ حاصل کی تھی۔ یہ معاہدہ جولائی۲۰۲۳ء سے مارچ۲۰۲۶ء تک تھا۔ لیکن حکومت کے نئے قواعد، جو آن لائن گیمنگ کے فروغ اور ضابطے کے نام سے جانا جاتا ہے، نے ریئل منی گیمنگ پر پابندی لگا دی۔ نتیجے کے طور پر ڈریم ۱۱؍اس شراکت کو ختم کرنے پر مجبور ہو گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری دیوجیت سائکیا نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ حکومت کے قوانین کی وجہ سے، ہم ڈریم ۱۱؍ یا ایسی کسی کمپنی کے ساتھ شراکت داری جاری نہیں رکھ سکتے۔ اب ہم نئے متبادل تلاش کر رہے ہیں۔ نیا اسپانسرشپ معاہدہ۲۰۲۵ء سے۲۰۲۸ء تک چلے گا اور اس میں تقریباً۱۴۰؍ میچ شامل ہوں گے۔ ان میں ہندوستان کی گھریلو اور دور دو طرفہ سیریز کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے ٹورنامنٹ شامل ہیں۔ بی سی سی آئی نے دو طرفہ میچوں کے لیے۵ء۳؍ کروڑ روپے فی میچ اور آئی سی سی اور اے سی سی میچوں کے لیے۵ء۱؍ کروڑ روپے مقرر کیا ہے۔ اس کے مطابق۲۶۔۲۰۲۵ء میں۱۳۱؍ کروڑ روپے،۲۷۔۲۰۲۶ءمیں۵ء۱۶۲؍ کروڑ روپے اور۲۸۔۲۰۲۷ء میں۵ء۱۵۸؍ کروڑ روپے کمانے کا ہدف ہے۔ اس سے قبل ڈریم۱۱؍ نے دو طرفہ میچ کے لیے۳؍ کروڑ روپے اور آئی سی سی اور اے سی سی میچز کے لیے ایک کروڑ روپے ادا کیے تھے۔