Updated: August 30, 2025, 10:06 PM IST
| New Delhi
ہاکی انڈیا کے جنرل سیکریٹری بھولاناتھ سنگھ نے سنیچرکو کہا کہ پاکستانی ٹیم اس سال کے آخر میں ایف آئی ایچ جونیئر ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے ہندوستان آئے گی۔ جنرل سیکریٹری نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں اب آخری مراحل میں ہیں۔ جونیئر ورلڈ کپ۲۸؍ نومبر سے۱۰؍ دسمبر تک چنئی اور مدورائی میں کھیلا جائے گا۔
ہندوستان اور پاکستان میچ۔ تصویر:آئی این این
اس سال جونیئر ہاکی ورلڈ کپ ہندوستانمیں منعقد کیا جا رہا ہے۔ جونیئر ورلڈ کپ۲۸؍ نومبر سے۱۰؍ دسمبر تک چنئی اور مدورائی میں کھیلا جائے گا۔ اس جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ پاکستان اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گا یا نہیں۔ حال ہی میں دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد پاکستان نے بہار میں ہونے والے ایشیا کپ میں سیکوریٹی وجوہات کی بناء پر شرکت نہیں کی۔ ساتھ ہی ہاکی انڈیا کے جنرل سکریٹری بھولاناتھ سنگھ نے بتایا کہ کیا پاکستانی ٹیم جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کھیلنے ہندوستان آئے گی یا نہیں۔
ہاکی انڈیا کے جنرل سیکریٹری بھولاناتھ سنگھ نے سنیچر جو کہا کہ پاکستانی ٹیم اس سال کے آخر میں ایف آئی ایچ جونیئر ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے ہندوستان آئے گی۔ جنرل سیکریٹری نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں اب آخری مراحل میں ہیں۔
یہ بھی پڑھئیے:عاقب نبی نے دلیپ ٹرافی میں تاریخ رقم کردی
ہاکی جنرل سیکریٹری نے کیا کہا؟
ہاکی انڈیا کے جنرل سکریٹری بھولا ناتھ نے کہاکہ ’’ پاکستانی ٹیم جونیئر ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان آ رہی ہے، انہوں نے کل رات ہمیں اس بات کی تصدیق کی ہے۔ موجودہ ایشیا کپ سے دستبرداری کے بعد میں نے ان سے ان کی دستیابی کے بارے میں پوچھا تھا۔ ۲۴؍ ممالک میں سے ہمیں ۲۳؍ ممالک کی طویل فہرست ملی ہے۔ صرف پاکستان کی فہرست باقی ہے، جو ایک یا دو دن میں موصول ہونے کی امید ہے۔‘‘
حکومت نے منظوری دے دی
آپ کو بتاتے چلیں کہ ہندوستانی حکومت نے حال ہی میں یہ پالیسی بنائی ہے کہ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ کھیلوں کی سیریز نہیں ہوگی، تاہم ہندوستانی ٹیمیں بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں پاکستان کے خلاف کھیل سکتی ہیں۔ بھولا ناتھ نے کہا کہ میں بالکل واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ اولمپک چارٹر جو بھی ہدایات دے گا، حکومت اور ہاکی انڈیا اس پر عمل کریں گے۔ ہندوستانی حکومت کا موقف بھی یہی ہے کہ پاکستان کسی بھی بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں ہندوستان کے خلاف کھیل سکتا ہے۔‘‘
انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کے ساتھ کھیلیں گے
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ان کے ویزوں کی منظوری بھی دی تھی، لیکن صرف وہی بتا سکتے ہیں کہ وہ کیوں نہیں آئے۔ اگر پاکستان ایف آئی ایچ پرو لیگ میں ہمارے پول میں ایک ٹیم ہے اور ہمارا ان کے ساتھ میچ شیڈول ہے تو ہم کیوں نہیں کھیلیں گے۔ یہ ایک بین الاقوامی ٹورنامنٹ ہے۔