• Fri, 13 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

عمران ہاشمی، فرحان اختر کی فلم ڈان۳؍ میں کام نہیں کررہے ہیں

Updated: February 24, 2024, 10:12 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ وہ ڈان۳؍میں کام نہیں کررہے ہیں۔ بالی ووڈ فلمساز فرحان اختر ڈان فرنچائز کی تیسری فلم ڈان۳؍ بنارہےہیں۔

Emraan Hashmi. Photo: INN
عمران ہاشمی۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ وہ ڈان۳؍میں کام نہیں کررہے ہیں۔ بالی ووڈ فلمساز فرحان اختر ڈان فرنچائز کی تیسری فلم ڈان۳؍ بنارہےہیں۔ ڈان۳؍ میں رنویر سنگھ اور کیارا اڈوانی مرکزی کردار میں ہوں گے۔ یہ بات زیر بحث تھی کہ عمران ہاشمی’ڈان۳‘ میں ویلن کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ لیکن عمران ہاشمی نے سوشل میڈیا پر واضح کیا ہے کہ انہیں کبھی بھی اس فلم کی آفر نہیں ملی۔عمران ہاشمی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤ ٹ کےاسٹوری سیکشن میں ایک پوسٹ میں لکھا، مداحوں اور صحافیوں کیلئے جو پوچھ رہے تھے کہ میں کبھی ڈان۳؍ کاحصہ نہیں رہا۔ مجھے کبھی فلم کی پیشکش نہیں ہوئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK