Inquilab Logo Happiest Places to Work

اداکارپنکج ترپاٹھی کے والد انتقال کرگئے

Updated: August 22, 2023, 11:31 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

پنکج ترپاٹھی کے والد پنڈت بنارس تیواری ۹۹؍سال کی عمرمیں انتقال کر گئے ہیں ۔ انہوں نےپیر کی صبح اپنے آبائی گاؤں براؤلی میں آخری سانس لی،جوبہار کے گوپال گنج ضلع میں آتا ہے۔

Pankaj Tripathi in an old photo with his father who is no longer in this world.Photo. INN
پنکج ترپاٹھی ایک پرانی تصویر میں اپنے والد کے ساتھ جو اب اس دنیا میں نہیں ہیں۔ تصویر:آئی این این

پنکج ترپاٹھی کے والد پنڈت بنارس تیواری ۹۹؍سال کی عمرمیں انتقال کر گئے ہیں ۔ انہوں نےپیر کی صبح اپنے آبائی گاؤں براؤلی میں آخری سانس لی،جوبہار کے گوپال گنج ضلع میں آتا ہے۔ ان کی آخری رسومات پیر کو گاؤں میں ہی قریبی لوگوں کے درمیان ادا کردی گئیں ۔یہ معلومات اداکار اور ان کے اہل خانہ نے ایک سرکاری بیان جاری کرتےہوئے دی ہے۔ خبرملتے ہی پنکج اپنے خاندان کے ساتھ گاؤں کے لیے روانہ ہو گئے۔
پنکج کی کامیابیوں میں کوئی دلچسپی نہیں تھی
 پنکج نےاپنے کئی انٹرویوز میں اپنے والد کا ذکر کیا ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ان کے والد کو ان کی کامیابیوں میں کوئی خاص دلچسپی نہیں تھی۔یہاں تک کہ انہیں یہ بھی نہیں معلوم کہ پنکج کس طرح کی فلمیں اور کس قسم کے رول ادا کرتے ہیں ۔
پنکج کو ڈاکٹر بنانا چاہتے تھے
 پنکج کےوالد انہیں ڈاکٹر بنانا چاہتے تھے لیکن پنکج نے اداکاری کے شعبے کا انتخاب کیا۔ ان کےوالد اس بات پر ناراض نہیں تھے۔ وہ صرف یہ چاہتےتھےکہ بیٹا اچھے پیسے کمائے اور خوش رہے۔ایک انٹرویو میں پنکج نے بتایا تھا کہ ان کے والدکو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ پنکج ممبئی میں کیا کام کرتے ہیں ۔ انہیں گاؤں میں رہنا پسند تھا۔ انہیں وہاں کی زندگی اور کھیتی باڑی پسند تھی۔ وہ زندگی میں صرف ایک بار ممبئی آئے تھے۔
حال ہی میں ٹی وی لگا کر فلم دکھائی گئی
 پنکج نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کے گھرمیں ٹی وی بھی نہیں ہے۔ انہوں نےحال ہی میں اپنے گھر پر ٹی وی لگایا تھا، پھر جا کر اپنے والد کو فلم دکھائی۔ ان کے والدنےکبھی سینما ہال میں قدم بھی نہیں رکھا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK