یوم جمہوریہ ۲۰۲۶ء پر ریلیز ہونے والی فلم ’’بارڈر ۲‘‘ کے نغمے ’’سندیسے آتے ہیں ۰ء۲‘‘ کو ارجیت سنگھ اور سونو نگم گائیں گے۔
EPAPER
Updated: May 09, 2025, 6:09 PM IST | Mumbai
یوم جمہوریہ ۲۰۲۶ء پر ریلیز ہونے والی فلم ’’بارڈر ۲‘‘ کے نغمے ’’سندیسے آتے ہیں ۰ء۲‘‘ کو ارجیت سنگھ اور سونو نگم گائیں گے۔
’’بارڈر ۲‘‘ نہ صرف یہ کہ طویل بلکہ دلچسپ فلم ہوگی کیونکہ ہندوستان کے ۲؍ مشہور گلوکار ارجیت سنگھ اور سونو نگم اس فلم میں بالی ووڈ کا مشہور نغمہ ’’سندیسے آتے ہیں۰ء۲‘‘ گائیں گے۔ یہ مشہورنغمہ جلد ریکارڈ کیا جائے گا اور اسے ’’بارڈر۲‘‘میں شامل کیا جائے گا جس میں سنی دیول، دلجیت دوسانجھ، ورون دھون اور دیگر اداکاری کریں گے۔ پنک ویلا کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ’’سندیسے آتے ہیں‘‘ سرحد کی روح ہے اور پروڈیوسرز نے اس نغمے کو ریکارڈ کرنے میں اپنی پوری محنت صرف کی ہے اور کافی رقم خرچ کی ہے۔ پرڈیوسرز نے فلم کے نغمے کو دوبارہ بنانے کیلئے کافی پیسے خرچ کئے ہیں اور بھوشن کو یہ یقین ہےکہ حب الوطنی پر مبنی یہ نغمہ بہت مشہور ہوگا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: نکھیل ناگیش بھٹ ہالی ووڈ کی سپر ہیرو فلم کی ہدایتکاری کریں گے
اس نغمے میں جدید طرز کے ساتھ پرانے نغمے کی لیگسی ہوگی۔ ذرائع کی رپورٹ میں مزید کہا گیاہے کہ ’’سندیسے آتے ہیں۰ء۲‘‘ پر کام کافی عرصے سے جاری ہے اور فلمسازوں نے اس نغمے کو اس طریقے سے بنایا ہے کہ فلم کے حقیقی نغمے کی لیگسی قائم رہے۔ حقیقی نغمہ سونو نگم اور روپ کمار راتھوڑ نے گایا تھا جبکہ نغمے کے جدید ورژن کو ارجیت سنگھ اور سونو نگم گائیں گے۔ یہ ہندوستانی سنیما کے بہترین نغموں میں سے ایک ہے۔ اس نغمے کو سنی دیول، ورون دھون، دلجیت دوسانجھ، اور دیگر اداکاروں کی فلم میں شامل کیا جائے گا۔‘‘ دلچسپ بات یہ ہے کہ حقیقی نغمے میں سونو نگم اور روپ کمارراتھوڑ کو بطور گلوکار دکھایا گیا تھا جس کے بعد موسیقی سےرغبت رکھنے والے افراد نے اس نغمے کو کافی پسند کیا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ۲۰۲۵ء کے چار ماہ: ہندی سنیما نے ایک ہزار کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کیا
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ’’ فلم تکمیل کے مرحلے میں ہے اور یوم جمہوریہ ۲۰۲۶ء پر ریلیز ہوگی۔‘‘ اس فلم کی ہدایتکاری انوراگ باسو نے انجام دی ہے اوریہ ہندوستانی سنیما کی متوقع فلموں میں سے ایک ہے۔ اسے ۱۹۷۱ء میں ہندوستان پاکستان جنگ کے پس منظر میں فلمایا گیا ہے۔