Inquilab Logo Happiest Places to Work

نکھیل ناگیش بھٹ ہالی ووڈ کی سپر ہیرو فلم کی ہدایتکاری کریں گے

Updated: May 09, 2025, 5:02 PM IST | Mumbai

فلم ’’کل‘‘ کے ہدایتکار نکھیل ناگیش بھٹ ہالی ووڈ کی سپر ہیرو فلم کی ہدایتکاری کریں گے۔ یاد رہے کہ نکھیل ناگیش بھٹ کی فلم ’’کل‘‘نے نہ صرف مقامی باکس جبکہ عالمی باکس آفس پر شہرت حاصل کی تھی۔

Nikhil Nagesh Bhatt. Photo: INN
نکھیل ناگیش بھٹ۔ تصویر: آئی این این

فلمساز نکھیل ناگیش بھٹ نے ۲۰۰۹ءکی فل ’’سالون‘‘ کے ذریعےاپنے ہدایتکاری کے کریئر کی شروعات کی تھی۔ بعد ازیں انہوں نے ’’بریج موہن امر رہے‘‘ (۲۰۱۸ء)، ’’ہردنگ‘‘ (۲۰۲۲ء)، ’’اپروا‘‘ (۲۰۲۳ء )اور دیگر فلموں کی ہدایتکاری کی ۔ انہوں نے ویب اسٹوری ’’ رس بھری‘‘ (۲۰۲۰ء) اور ’’دی گون گیم‘‘ (۲۰۲۰ء)کو بھی ڈائریکٹ کیا تھا۔ تاہم، انہیں اپنی فلم ’’کل‘‘ کے ذریعے شہرت ملی جس میں لکشیا اور راگھو جویال نے کلیدی کردار نبھائے ہیں۔نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر کے فلمسازوں نے اس فلم کو سراہا۔ یہاں تک کہ ہالی ووڈ پروڈکشن ہاؤس ۸۷؍ نارتھ پروڈکشنس ، جس کی ملکیت جون وک کے پاس ہے، نے بھی ’’کل‘‘کا ری میک بنانے کیلئے اس کے حقوق حاصل کئے۔

یہ بھی پڑھئے: ۲۰۲۵ء کے چار ماہ: ہندی سنیما نے ایک ہزار کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کیا

اس درمیان یہ رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ نکھیل ناگیش بھٹ ہالی ووڈ کی زیادہ بجٹ والی سپر ہیرو فلم کی ہدایتکاری کریں گے جسےیونیورسل اسٹوڈیو پروڈیوس کرے گا جو ’’فاسٹ اینڈفیوریس اینڈ دی انکریڈیبل ہک‘‘ جیسی فلموں کیلئے جانے جاتے ہیں۔ پیپنگ مون کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’’اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ معاہدے کے کاغذات پر دستخط کر لئے گئے ہیں یانہیں لیکن نکھیل ناگیش بھٹ کی جگہ پر ہالی ووڈ ٹیلنٹ ایجنسی (ڈبلیو ڈبلیو ای) سے مذاکرات جاری ہیں۔یہ ہندوستانی سنیما کیلئے قابل فخر ہے کہ ہالی ووڈکی سپر ہیرو فلم کی ہدایتکاری ایک ہندوستانی فلمساز انجام دیں گے ۔ اس معاہدے کو پایہ ٔتکمیل تک پہنچنے میں وقت درکار ہوگا۔ اس فلم کی ہدایتکاری کرنے کے بعد نکھیل ناگیش بھٹ کا شمار شیکھر کپور، رتیش بترا اور ودھو ونود چوپڑا کی طرح بین الاقوامی شہرت یافتہ ہدایتکاروں میں ہوگا۔ ‘‘

کچھ ’’کل‘‘ کے بارے میں 
فلم ’’کل‘‘ کوگنیت مونگانے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس فلم میں لکشیا اور راگھو جویال نے کلیدی کردار ادا کئے ہیں۔ اس فلم کو ۴۷ء ۱۲؍ کروڑ روپے کے بجٹ سے بنایا گیا ہے۔ یہ فلم باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی تھی۔ فی الحال یہ فلم جیو ہاٹ اسٹار پر دیکھی جاسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK