رابرٹ فرانسس پریووسٹ پہلے امریکی پوپ منتخب ہو گئے ہیں، وہ ایک معتدل رہنما ہیں جن کے پوپ فرانسس کے ساتھ قریبی تعلقات رہے ہیں اور پیرو میں مشنری تجربہ رکھتے ہیں۔ پریووسٹ کیتھولک چرچ کے ۲۶۷؍ویں پوپ بن گئے ہیں۔
EPAPER
Updated: May 09, 2025, 4:59 PM IST | Vatican
رابرٹ فرانسس پریووسٹ پہلے امریکی پوپ منتخب ہو گئے ہیں، وہ ایک معتدل رہنما ہیں جن کے پوپ فرانسس کے ساتھ قریبی تعلقات رہے ہیں اور پیرو میں مشنری تجربہ رکھتے ہیں۔ پریووسٹ کیتھولک چرچ کے ۲۶۷؍ویں پوپ بن گئے ہیں۔
رابرٹ فرانسس پریووسٹ پہلے امریکی پوپ منتخب ہو گئے ہیں، وہ ایک معتدل رہنما ہیں جن کے پوپ فرانسس کے ساتھ قریبی تعلقات رہے ہیں اور پیرو میں مشنری تجربہ رکھتے ہیں۔ پریووسٹ کیتھولک چرچ کے ۲۶۷؍ویں پوپ بن گئے ہیں۔ انھیں کارڈنلز نے کیتھولک چرچ کے پوپ کے طور پر منتخب کیا ہے، اور انھوں نے ’’لیو چہاردہم‘‘ کا نام اختیار کیا ہے۔ پریووسٹ ایک معتدل رہنما ہیں جو پوپ فرانسس کے قریبی ساتھی رہے ہیں اور ان کا پیرو میں سالوں تک مشنری کام کا تجربہ ہے۔
یہ بھی پڑھئے: غزہ میں نسل کشی روکیں یا نسل کو ختم ہوتے ہوئے دیکھیں: اقوام متحدہ ماہرین
جمعرات کو کارڈنلز نے دنیا کے۱۴۰؍ کروڑ کیتھولک عیسائیوں کی رہنمائی کے لیے نئے پوپ کا انتخاب کیا۔ سیسٹین چیپل سے دوسرے روز ووٹنگ کے بعد سفید دھواں اُٹھا، جس کا مطلب تھا کہ نیا پوپ کا انتخاب ہو گیا ہے۔ سینٹ پیٹرز اسکوائر میں موجود ہزاروں افراد نے دھوئیں کو دیکھ کر خوشی سے تالیاں بجائیں، نعرے لگائے اور آنسو بہائے۔ سینٹ پیٹرز باسیلیکا اور روم بھر کے گرجا گھروں کی گھنٹیاں بجنا شروع ہو گئیں۔بڑی تعداد میں لوگ باسیلیکا کی بالکونی کی طرف دوڑ پڑے، جہاں ۲۶۷؍ ویں پوپ کا پہلا خطاب ہونا تھا۔ اس موقع پر بالکونی کو سرخ پردوں سے سجایا گیا تھا۔ارجنٹائن کے اصلاح پسند پوپ فرانسس کے جانشین، نئے پوپ کا تعارف لاطینی زبان میں کرایا گیا اور انھوں نے اپنے منتخب کردہ نام ’’لیو چہاردہم‘‘ کے ساتھ دنیا سے پہلی بار خطاب کیا۔
شمالی آئرلینڈ کے بیلفاسٹ سے تعلق رکھنے والے ۳۹؍سالہ شیف جوزف برائن، جو اپنی والدہ کے ساتھ اس تاریخی لمحے کو دیکھنے روم آئے تھے، نے کہا، ’’یہ ایک حیرت انگیز احساس ہے۔‘‘ انھوں نے اے ایف پی کو بتایا، ’’میں زیادہ مذہبی شخص نہیں ہوں، لیکن یہاں موجود تمام لوگوں کے درمیان ہونے کا احساس ناقابل بیان ہے۔‘‘ ان کے اردگرد موجود لوگ خوشی سے اچھل رہے تھے۔ خوشی کے مناظر دیکھنے کو ملےایک پادری کسی کے کندھوں پر بیٹھا برازیل کا جھنڈا لہرا رہا تھا، جبکہ دوسرا ایک بھاری صلیب ہوا میں اُٹھا کر خوشی کا اظہار کر رہا تھا۔