Inquilab Logo Happiest Places to Work

اداکارہ سیما دیو کا انتقال

Updated: August 25, 2023, 12:11 PM IST | Agency | Mumbai

ہندی اور مراٹھی فلموں کی اداکارہ سیما دیو کا طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا، خاندانی ذرائع نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ وہ۸۱؍برس کی تھیں۔

Actress Seema Deo. Photo. INN
اداکارہ سیما دیو۔ تصویر:آئی این این

ہندی اور مراٹھی فلموں کی اداکارہ سیما دیو کا طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا، خاندانی ذرائع نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ وہ۸۱؍برس کی تھیں ۔ سیما دیو الزائمرکی بیماری اور دیگر عوارض میں مبتلا تھیں ۔ انہوں نے ایک نجی اسپتال میں آخری سانس لی۔ان کے شوہر رمیش دیو ایک معروف اداکار ہیں اور ان کے دوبیٹے اجنکیا اور ابھینئے میں سے ایک اجنکیا اداکار اور ابھینئے ڈائریکٹر ہیں ۔ اداکارہ سیماممبئی میں پیدا ہوئیں اور ان کا اصل نام نلنی صراف تھا۔انہوں نے ہندوستانی فلم انڈسٹری کے بلیک اینڈ وائٹ سے لے کر رنگین دور تک ۶؍دہائیوں پر محیط کریئر میں لگ بھگ ۹۰؍ہندی اور مراٹھی فلموں میں کام کیا۔انہیں اپنےشوہر رمیش اور امیتابھ بچن سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ میوزیکل بلاک بسٹر’آنند (۱۹۷۱ء)‘میں ان کے اہم کردار کے لیے سب سے زیادہ یاد کیا جاتا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK