Inquilab Logo Happiest Places to Work

آیوشمان کھرانہ کی فلم ڈریم گرل۲؍ کا گانا جمناپار ریلیز

Updated: August 23, 2023, 11:48 AM IST | Agency | Mumbai

 بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ کی آنے والی فلم ڈریم گرل۲؍ کا گانا جمناپار جاری کر دیا گیا ہے۔

Dream Girl 2. Photo. INN
ڈریم گرل۲؍ ۔ تصویر:آئی این این

 بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ کی آنے والی فلم ڈریم گرل۲؍ کا گانا جمناپار جاری کر دیا گیا ہے۔ آیوشمان کھرانہ ان دنوں اپنی سپرہٹ فلم ڈریم گرل کے سیکوئل ڈریم گرل ۲؍ کے تعلق سے چرچا میں ہیں ۔ ڈریم گرل۲؍ میں اننیا پانڈے بھی اہم کردار میں ہیں ۔ ڈریم گرل۲؍ کا نیا گانا جمناپار ریلیز ہو گیا ہے، آیوشمان اپنے پوجا اوتار میں نظر آ رہے ہیں ۔ وہ لہنگا پہنے اپنی ادائیں دکھاتے نظر آرہے ہیں ۔ اس گانے میں وجے راج اور منجوت سنگھ بھی نظر آ رہے ہیں ۔ جمناپار گانے کی موسیقی میت برادرس نے ترتیب دی ہے، جسے میت برادرس کے ساتھ نیہا ککڑ اور منونی دیسائی، سمائرا چنڈوکے نے اپنی آواز دی ہے۔ گانے کے بول کمار نے لکھے ہیں اور انگریزی حصہ جونیتا گاندھی کا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK